ہفتہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2026 

کیا کوئی بچہ بھی قوم کو تقسیم کر سکتا ہے،ہے نا انہونی بات لیکن ایسا ہو گیاکیسے کلک کر کے پڑھیں

datetime 10  فروری‬‮  2015 |

2015 کی پہلی صبح، بارہ بجے کے ٹھیک ایک منٹ بعد ہنگری کے شمالی شہر ماکو میں ایک بچے کی پیدائش ہوئی۔

اس طرح، نھنے ریکارڈو راکس نے نئے سال میں پیدا ہونے والے پہلے بچے کا اعزاز حاصل کرکے قومی اور بین الا قوامی سطح پر فوری شہرت حاصل کی۔ مقامی اور غیر مقامی میڈیا نے ریکارڈو اور اس کے والدین کی تصاویر شائع کیں اور جلد ہی یہ بچہ پورے ملک میں مشہور ہو گیا۔

لیکن یہ شہرت زیادہ دیر غیر متنازع نہ رہ سکی اور اب ریکارڈو اور اس کی فیملی اپنے ملک میں ایک ْپر جوش اور گرم بحث کا مرکز بن گئے ہیں اور وہ اس لیے کہ ریکارڈو کے والدین ہنگری کی اقلیتی روما برادری سے تعلق رکھتے ہیں، جنہیں اکثر خانہ بدوش قوم بھی کہا جاتا ہے۔

ریکارڈو کی پیدائش کے کچھ ہی دیر بعد ہنگری کی ایک دائیں بازو کی جماعت کے رہنما الود نواک نے اپنے فیس بک اکاونٹ پر ریکارڈو کی تصویر لگا کر پوچھا: ’ہنگیرین اپنے ملک میں کم ہوتے جا رہے ہیں اور ایک دن آئے گا جب ہم اقلیت ہو کہ رہ جائیں گے۔‘

’وہ دن کب آئے گا جب ہم اپنے ملک کا نام تبدیل کرنے پر مجبور ہو جائیں گے؟ آخر ہم اپنے ملک کے اس سنگین مسلے سے کب نمٹیں گے؟‘

ان جملوں نے ملک میں سیاسی طوفان کھڑا کر دیا اور اس بیان کے ردعمل میں سوشل میڈیا، حمایتی اور مذمتی کامنٹس دونوں سے بھر گیا۔

ریکارڈو کے والدین سلویہ اور پیٹر

ایسا لگنے لگا کہ ریکارڈو کی پیدایش نے ہنگری میں نسل پرستوں اور ان کے مخالفین کے بیچ جنگ چھیڑ دی۔

’یہ تو کتتے بلیوں کی طرح بچے پیدا کر رہے ہیں‘ سیاستدان کے حمایتوں کا ایک عام مثالی کامنٹ تھا جب کہ انتظامیہ اور حزب اختلاف کے اراکین نے مذمتی بیانات دینے کی بڑھ چڑھ کر ریس شروع کر دی۔

مجھے ریکارڈو کے والدین سلویہ اور پیٹر سے ملنے کا موقع ملا۔

انھوں نے اس سے پہلے کوئی انٹرویو نہیں دیا اور جلد ظاہر ہو گیا کہ یہ میڈیا کی توجہ سےاتنا خوش نہیں ہیں۔ پیٹر مجھے بتاتے ہیں کہ وہ ماکو میں اکیلا روما خاندان ہیں اور ان کے سارے ہمسایوں سے اچھے تعلقات ہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ انھیں کبھی کسی کے نسل پرست رویے کا سامنا نہیں ہوا۔

پیٹر سماجی کام کرتے ہیں اور فل وقت ٹریکٹر چلانے کا لائسنس حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ’مجھے میڈیا سے دور ایک خاموش زندگی گزارنی ہے۔ بس کام سے واپس آوں تو گرم کھانا ہو اور میرے پیارے قریب ہوں۔‘

ریکارڈو کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں کسی انسان پر اس طرح مہر نہیں لگنی چاہیے۔’جب وہ اٹھارہ سال کا ہو جائے گا تو وہ خود فیصلہ کر سکتا ہے کہ اس نے اپنی شناخت روما برادری سے کرنی ہے یہ نہیں۔‘

پیٹر اپنی اہلیہ کی بات بڑھاتےہوئے کہتے ہیں کہ ’صرف ہماری رنگت مختلف ہے ورنہ ہمارا خون، ہماری روح، ہمارے دل ایک ہیں۔‘

الود نووک نے اپنے بیان سے معذرت کرنے سے انکار کر دیا ہے بلکہ وہ کہتےہیں ریکارڈو کے والد کو ان سے معافی مانگنی چاہیے۔

ہنگری میں دائیں بازو کی سوچ سے منسلک میڈیا اب تک روما برادری میں مبینہ طور پر بڑھتی ہوئی پیدائشوں کو ایک بڑا اور سنگین مسئلہ بیان کرتا ہے۔

وہ بضد ہیں کہ یہ ہنگری کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ شاید وہ بھول گئے ہیں کہ روما بھی ہنگری کا حصہ ہیں اور ان کے بھی وہی حقوق ہیں جو سب کے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…