اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان کے دوست ملک میں بڑے پیمانے پر تباہی مچ گئی، ہلاکتیں

datetime 20  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چونگ چنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) مقامی حکام نے پیر کو بتایا کہ اختتام ہفتہ چین بھر میں شدید طوفان کے بعد کم از کم 12افراد ہلاک ہو گئے ہیں ، جنوب مغربی چین کی چونگ چنگ میونسپلٹی میں ہفتے کے بعد طوفانی بارش کی وجہ سے دریاؤں کے اپنے کناروں سے بہہ جانے اور سیلاب آنے کی وجہ سے 5افراد ہلاک ہو گئے ، چونگ چنگ میں سیلاب پر قابو پانے اور قحط سالی کی امدادی کارروائیوں کے ہیڈ کوآرٹر کا کہنا ہے کہ 1197افراد متاثرہوئے اور 66مکانات تباہ ہوئے ہیں ، دریائے یانگٹ ژی کے معاون دریا یونگ ننگ میں اسی سال کی تاریخ کا بد ترین سیلاب آیا
، پانی کی سطح حفاظتی لائن سے 1.43میٹر بلند ہو گئی ۔صوبے شہری امور کے محکمے کے مطابق مشرقی چین کے صوبہ انہوئی میں 3افراد اپنی جانوں سے ہاتھ د ھو بیٹھے ،یہ افراد مکانات منہدم ہونے کے نتیجے میں ہلاک ہوئے ، سوسونگ کاؤنٹی میں ایک لاپتہ بچے کی تلاش جاری ہے ۔اس کاوئنٹی میں ہفتے کی صبح سے طوفانی بارش ہوئی جس سے 26900ہیکٹر رقبہ کی فصل ،266مکانات تباہ اور 16ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر نا پڑا ،
صوبہ گوئی ژو یو میں امدادی کارکن کوئلے کی ایک کان منہدم ہونے کے بعد 8پھنسے ہوئے کان کنوں کو نکالنے کی کوشش کررہے ہیں ، یہ کان اتوار کو ہونے والی موسلادھار بارش کی وجہ سے زیر آب آ گئی ، جنوبی چین کے صوبہ ہونان کا اندازہ ہے کہ واقعہ میں براہ راست اقتصادی نقصان کی حد 73ملین یوآن (قریباً11ملین امریکی ڈالر ) ہے ۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…