جمعرات‬‮ ، 13 جون‬‮ 2024 

سابق جسٹس رانا بھگوانداس انتقال کر گئے

datetime 23  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی۔۔۔۔پاکستان کی سپریم کورٹ کے سابق جسٹس رانا بھگوانداس 73 سال کی عمر میں پیر کو کراچی میں انتقال کر گئے ہیں۔وہ دل کے عارضے میں کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
رانا بھگوانداس پہلے ہندو اور دوسرے غیر مسلم جج تھے جو سپریم کورٹ کے جسٹس بنے۔رانا بھگوانداس صوبہ سندھ کے ضلع لاڑکانہ کے شہر نصیر آباد میں دسمبر 1942 کو پیدا ہوئے۔ انھوں نے اسلامک سٹڈیز میں پوسٹ گریجوئٹ ڈگری حاصل کی۔رانا بھگوانداس آئینی ماہر مانے جاتے تھے۔انھوں نے دو سال وکالت کی اور جولائی 1967 میں وہ جج مقرر ہوئے۔ 1994 میں ان کو سندھ ہائی کورٹ کا جج مقرر کیا گیا۔سندھ ہائی کورٹ میں بھور جج ان کی تعیناتی کو چیلنج کیا گیا کہ ایک ہندو جج نہیں ہو سکتا جس کو سندھ ہائی کورٹ نے رد کردیا۔ان کو چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے بیرون ملک جانے پر چند روز کے لیے پہلے 2005 اور پھر 2006 میں سپتیم کورٹ کا قائم مقام چیف جسٹس مقرر کیا گیا۔ان کو 2007 میں عدالتی بحران کے دوران قائم مقام چیف جسٹس مقرر کیا گیا۔ریٹائرمنٹ کے بعد رانا بھگوانداس کو نومبر 2009 میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا چیئرمین مقرر کیا گیا۔



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…