لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )رواں برس سام سنگ کی نئی فلیگ شپ مصنوعات کو صارفین کی جانب سے بھرپور توجہ حاصل ہونے کے بعد اب سام سنگ نے آن لائن مارکیٹ کیلئے بھی اپنے دروازے کھول دیئے ہیں۔سام سنگ کی جانب سے جاری ہونیوالی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ سام سنگ 20جون سے شروع ہونے والے darazموبائل ویک2016کیلئے daraz.pk کے ساتھ تعاون کررہا ہے ۔daraz.pk اس موبائل ویک کے دوران سیلولر فونز کی حیرت انگیز سیلز متعارف کرارہا ہے جہاں صارفین سام سنگ کی موبائل ڈیوائسز بھی رعایتی قیمتوں پر حاصل کرسکیں گے،سام سنگ اور daraz.pkاپنے صارفین کو نئے اور منفرد آن لائن شاپنگ تجربات سے آشنا کرنے کیلئے ملکر کام کررہے ہیں ،ایزی پیسہ اور daraz.pk بھی آن لائن صارفین کی آسانی کیلئے ایک ساتھ ملکر کام کررہے ہیں،ایزی پیسہ ملک کی نامور اور سب سے بڑی پے منٹ نیٹ ورک کی حیثیت سے جانی جاتی ہے اور darazموبائل ویک کے دوران موبائل فون خریدنے والے صارفین ایزی پیسہ کے ذریعے ادائیگی کے نتیجے میں قابل ذکر رعایت کے علاوہ سام سنگ کے صارفین اس موبائل ویک کے دوران ایزی پیسہ واؤچرز کی پیشکش سے بھی استفادہ کرسکیں گے،استعمال کنندگان 1000روپے کی ادائیگی پر 2000روپے مالیت کے یہ واؤچرز حاصل کرسکیں گے جو کہ موبائل ویک کے دوران سام سنگ موبائل فونز کی خریداری کے وقت کار آمد ہونگے،darazموبائل ویک کے دوران سام سنگ کی تمام اسٹیٹ آف آرٹ موبائل ڈیوائسز دستیاب ہونگی اور صارفین آن لائن شاپنگ کے ذریعے اپنی پسندیدہ سام سنگ موبائل ڈیوائس خرید سکیں گے،سام سنگ پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سام سنگ اپنے صارفین کیلئے جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ تخلیقات کیلئے مسلسل کوشاں ہے ،daraz.pk کے ساتھ ہمارا یہ اشتراک ٹیلی کام مارکیٹ کے متعدد سیگمنٹس کو آئیڈیل سالوشن فراہم کرے گااور صارفین darazموبائل ویک کے دوران دی جانے والی پیشکشوں سے بھی استفادہ کرسکیں گے،سام سنگ نے سوشل ڈیویلپمنٹ کیلئے موثر اقدامات اور متحرک سوشل میڈیا کے فروغ کے ذریعے لوگوں کے مصنوعات کے معیار سے متعلق کافی حساس بنا دیا ہے اور یہی وجہ ہے سام سنگ کی مصنوعات ہر سال اپنے معیار کیلئے ایوارڈز حاصل کرنے میں کامیاب رہتی ہیں،سام سنگ اور daraz.pk کے درمیان یہ اشتراک سام سنگ کے صارفین کو فائدہ پہنچانے کیلئے ایک اور اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
سام سنگ مو بائل رعایتی قیمتوں پر حاصل کریں، کمپنی نے زبردست اعلان کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کر دی گئی
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
حکومت نے سولر بجلی سے متعلق نئی پالیسی پر غور شروع کردیا
-
پوتے نے بیگ میں توپ کے گولے رکھ دئیے، دادی ایئرپورٹ پر پکڑی گئیں
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی



















































