جمعہ‬‮ ، 29 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کسی بھی چیز کو دیر تک یاد رکھنے کا وہ طریقہ جو آپ کو کسی نے بھی نہیں بتایا ہوگا

datetime 18  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ماہرین کے مطابق مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ اگر کوئی شے یاد کرنے کے بعد ورزش کی جائے تو وہ سبق زیادہ دیر تک حافظے کا حصہ بن جاتا ہے۔ماہرین میں ہالینڈ میں کیے جانے والے تجربے میں 72افراد کو شامل کیا جنہیں 3گروپوں میں تقسیم کیا گیا، تینوں گروہوں کو بعض تصاویراوران سے وابستہ مقامات دکھائے گئے اوراس کے بعد ایک گروہ کو فورا اور دوسرے گروہ کو 4گھنٹے بعد ورزش کرائی گئی جبکہ تیسرے گروہ کو کوئی ورزش یا جسمانی سرگرمی نہیں کرائی گئی۔ اس سرگرمی میں شرکا نے 35منٹ تک ورزشی سائیکل چلوائی گئی۔ماہرین کے مطابق 2دن کے بعد رضاکاروں کو دوبارہ بلایا گیا اور ان سے یاد کی جانے والی تصاویر اور سبق کے بارے میں پوچھا گیا اور ان کے دماغ کے ایم آر آئی اسکین بھی لیے گئے، ان میں سے جن افراد نے 4گھنٹے بعد ورزش کی تھی انہوں نے 2روز بعد بھی یاد کی ہوئی باتیں اچھی طرح دہرائیں جب کہ ورزش نہ کرنے والوں کی کارکردگی بہت اچھی نہیں تھی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جانوروں پر کی گئی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہےکہ ورزش سے دماغ کے اندر خاص کیمیکل خارج ہوتے ہیں جو یادداشت کو مضبوط بناتے ہیں۔ تحقیق کے بعد سائنسدان مشورہ دیتے ہیں کہ پڑھنے اور یاد رکھنے کے بعد ورزش کا عمل بہت مفید ثابت ہوسکتا ہے۔‎



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…