پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

سام سنگ کی اپنے صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، زبردست اعلان کردیا

datetime 18  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)رواں برس سام سنگ کی نئی فلیگ شپ مصنوعات کو صارفین کی جانب سے بھرپور توجہ حاصل ہونے کے بعد اب سام سنگ نے آن لائن مارکیٹ کیلئے بھی اپنے دروازے کھول دیئے ہیں۔سام سنگ اس ضمن میں 20جون سے شروع ہونے والے darazموبائل ویک2016کیلئے daraz.pk کے ساتھ تعاون کررہا ہے ۔daraz.pk اس موبائل ویک کے دوران سیل فونز کی حیرت انگیز سیلز متعارف کرارہا ہے اور جہاں صارفین سام سنگ کی موبائل ڈیوائسز بھی رعایتی قیمتوں پر حاصل کرسکیں گے۔سام سنگ اور daraz.pkاپنے صارفین کو نئے اور منفرد آن لائن شاپنگ تجربات سے آشنا کرنے کیلئے ملکر کام کررہے ہیں ،ایزی پیسہ اور
daraz.pkبھی آن لائن صارفین کی آسانی کیلئے ایک ساتھ ملکر کام کررہے ہیں۔ایزی پیسہ ملک کی نامور اور سب سے بڑی پے منٹ نیٹ ورک کی حیثیت سے جانی جاتی ہے اور darazموبائل ویک کے دوران موبائل فون خریدنے والے صارفین ایزی پیسہ کے ذریعے ادائیگی کے نتیجے میں قابل ذکر رعایت بھی حاصل کرسکیں گے۔سام سنگ کے صارفین اس موبائل ویک کے دوران ایزی پیسہ واؤچرز کی پیشکش سے بھی استفادہ کرسکیں گے،استعمال کنندگان 1000روپے کی ادائیگی پر 2000روپے مالیت کے یہ واؤچرز حاصل کرسکیں گے جو کہ موبائل ویک کے دوران سام سنگ موبائل فونز کی خریداری کے وقت کار آمد ہونگے۔darazموبائل ویک کے دوران سام سنگ کی تمام اسٹیٹ آف آرٹ موبائل ڈیوائسز دستیاب ہونگی اور صارفین آن لائن شاپنگ کے ذریعے اپنی پسندیدہ سام سنگ موبائل ڈیوائس خرید سکیں گے۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…