صدر مملکت ممنون حسین نے سزائے موت کے 6 مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ سے تعلق رکھنے والے سزائے موت کے 6 مجرموں نے صدر مملکت سے سزائے موت کے خلاف رحم کی اپیلیں دائر کی تھیں جنہیں مسترد کر دیا گیا ہے۔ جن افراد کی اپیلیں مسترد کی گئی ہیں ان میں آچر عرف بھائی خان، عبدالعزیز، بشیر احمد، محمد فیصل، محمد افضل اور منور علی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے رحم کی اپیلیں مسترد ہونے سے متعلق صوبائی محکمہ داخلہ کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ جیل حکام نے تمام مجرموں کے بلیک وارنٹ جاری کرنے کیلئے ضروری کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان مجرموں کے کسی بھی وقت ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کے بعد انہیں پھانسی پر لٹکا دیا جائے گا۔
سزائے موت کے6 مجرموں کی اپیلیں مسترد
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں