اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

روزوں اور عام دنوں میں پانی کی مقدار کتنی ہونی چاہیے ؟ماہرین نے بتا دیا

datetime 17  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک) ڈاکٹرز اور دیگر ماہرین ہمیشہ سے بتاتے آتے ہیںکہ پانی زیادہ سے زیادہ پینا چاہیے اور یہ وجہ ہے کہ اب لوگ سفر میں اور بسوں میں پانی کی بوتل ساتھ اٹھائے پھرتے ہیں واقعی بہت زیادہ پانی پینا چاہیے؟سائنسدانوں نے اب یہ انکشاف کر دیاہے کہ ضرورت سے زیادہ پانی پینا اس کی کمی سے کہیں زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ مختصر وقت میں بہت زیادہ پانی پینے سے جسم میں نمکیات کا تناسب تباہ ہوکر رہ جاتا ہے ۔لندن کے مشہور ماہر صحت پروفیسر مارک وائٹلی بتاتے ہیں کہ ضرورت سے زیادہ پانی پینے کے کیا نقصانات ہیں ۔ اکثر لوگوں کو پسینہ زیادہ آتا ہے تو وہ پانی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے اور زیادہ پانی پیتے ہیں ۔ڈاکٹر وائٹلی کہتے ہیں کہ وہی عادت اصل میں زیادہ پسینے کی وجہ ہے ۔اگر آپ کو پسینہ زیادہ آتا ہے تو پانی زیادہ پینے کی بجائے اس میں کمی کرکے دیکھیں ۔
زیادہ پانی بد خوابی اور نیند خراب ہونے کا باعث بھی بنتا ہے ۔نیند کی حالت میں دماغ ADH ہارمون پیدا کرتاہے تاکہ پیشاب کی خاصیت محسوس نہ ہو لیکن اگر آپ نے سونے سے پہلے پانی پی رکھا ہے تو یہ ہارمون کام پیش کرے گا اور آپکو حسین نیند کے درمیان اٹھنا پڑے گا۔ڈاکٹر وائٹلی کے مطابق سونے سے 2یا3گھنٹے میں 4 لیٹر پانی پینے کی وجہ سے موت کا شکار ہوگئے ہیں ۔مختصر وقت میں بہت زیادہ پانی پینے سے جسم میں نمکیات کا تناسب بگڑ کر موت کا باعث بن سکتا ہے ۔تو یہاں یہ سوال اہم ہے کہ روزانہ کتنا پانی پیا جائے ۔ڈاکٹر وائٹلی کے مطابق جتنی پیاس محسوس ہوصرف اتنا ہی پانی پئیں اور زبردستی پینے کی کوشش نہ کریں مردوں کیلئے سارے دن میں اوسطا 2 لیٹر اور خواتین کیلئے ڈیڑھ لیٹر کافی ہے مگر ہر ایک کی ضرورت مختلف ہے۔اگر آپ گرم ماحول میں میں رہتے ہیں اور جسمانی مشقت زیادہ کرتے ہیں تو پانی کی ضرورت زیادہ ہوگیاور یہ بھی یاد رکھا جائے کہ چائے،کافی،دودھ،پھلوں کا رس وغیرہ بھی پانی کی ضرورت پوری کرتے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…