اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

چینی ڈاکٹروں نے مزدو ر کو موت کے منہ سے چھین لیا ، جان کر حیران رہ جائینگے

datetime 17  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جینان (مانیٹرنگ ڈیسک ) چینی ڈاکٹروں نے حادثے کا شکارہونے والے مزدور کی جان بچا کر ایک حیران کن کارنامہ انجام دیا ۔تفصیلات کے مطابق چین کے مشرقی صوبے شان ڈانگ میں ایک مزدور زیر تعمیر بلڈنگ پر کام کررہا تھا کہ وہ پانچ میٹر کی بلندی سے نیچے گر پڑا اور ڈیڑھ میٹر سٹیل کی سلاخ مقعد سے اس کی کھوپڑی تک گھس گئی ،46سالہ مزدور جس کا نام ژینگ بتایا جاتا ہے کو فوری طورپر شین ڈانگ یونیورسٹی کے کیلو ہسپتال میں پہنچایا گیا جہاں اس کا ایکسرے لیا گیا ،ایکسرے کے مطابق سٹیل کی یہ ڈیڑھ میٹر لمبی سلاخ اس کی دونوں ٹانگوں کے درمیان سے کھوپڑی تک چلی گئی تھی اس سے اس کی سانس کی نالی ، دل ، شہ رگ اور جگر بھی متاثر ہورہے تھے ، مزدور کے بچنے کی کسی کو بھی کوئی امید نہیں تھی تا ہم ایمر جنسی سرجری ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ سینگ ژی یوآنگ نے کہا کہ مایوسی کی کوئی ضرورت نہیں تاہم ایسا حادثہ اس سے پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آیا ، مریض کی صورتحال بڑی پیچیدہ ہے ،
چنانچہ نو مختلف شعبوں کے سرجنز سر جوڑ کر بیٹھ گئے اور انہوں نے بالآخر متاثرہ شخص کا آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ، مریض کو آپریشن تھیٹر پہنچا دیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اپنے پیشے کا سب سے نازک آپریشن شروع کر دیا ، آپریشن تھیٹر سے باہر موجود لوگ لوگوں کا ہر لمحہ پریشانی میں گزررہا تھا ، آپریشن طویل سے طویل تر ہورہا تھا اور لوگوں کی بے چینی میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا تھا ، با لآخر سات گھنٹے کے آپریشن کے بعد مریض کو آپریشن تھیٹر سے باہر لایا گیا اور ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کی خوشخبری دی ، سرجنز سینگ ژینگ کا کہنا تھا کہ سٹیل کی سلاخ نے اس کے جسم کے نہایت اہم حصوں کو متاثر کیا تھا لیکن ڈاکٹروں نے بڑی محنت کے ساتھ اسے بچا لیا ہے ، اس کا زخم بہت بڑا ہے اگر اس کی صحت کمزور ہوتی تو اس کا بچنا مشکل تھا ، آپریشن کے دوران کوئی معمولی غلطی بھی اسے موت کے منہ میں دھکیل سکتی تھی لیکن قسمت نے اس کا ساتھ دیا اور ڈاکٹروں کی ٹیم نے بڑی محنت اور جانفشانی اور اپنی پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ کامیاب آپریشن کے ذریعے مریض کو موت کے منہ سے چھین لیا ہے تا ہم دو ہفتے تک اسے سخت نگرانی میں رکھا جائے گا تاکہ کسی قسم کے انفیکشن کا سامنا نہ کرنا پڑے ، ڈاکٹر بھی اس دوران اس کی پوری پوری مدد کرتے رہیں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…