نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کوریا کی موبائل فون بنانے والی کمپنی ’’سام سنگ‘‘ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران دنیا بھر میں سمارٹ فونز کی فروخت کے حوالے سے پہلے نمبر پر رہی جبکہ رواں سال کے دوران سام سنگ کے 32 کروڑ سمارٹ فون فروخت ہونے کا امکان ہے۔ امریکا میں مارکیٹ ریسرچ کمپنی کی ایک رپورٹ کے مطابق گلیکسی ایس۔7 اور گلیکسی ایس۔7 ایج کی شاندار فروخت کے باعث رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سام سنگ کے 81.5 ملین سمارٹ فون فروخت ہوئے جبکہ ایپل 51.6 ملین سمارٹ فونز کی فروخت کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ رپورٹ کے مطابق سمارٹ فونز کی فروخت کی فہرست میں چینی کمپنی 8ویں نمبر پر رہی جبکہ سمارٹ فون بنانے والی بھارتی کمپنی ’’مائیکرومیکس‘‘ پہلی مرتبہ فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ کمپنی کے رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 5 ملین سمارٹ فون فروخت ہوئے جبکہ رواں سال کے اختتام تک اسکے 25 ملین سمارٹ فونز فروخت ہونے کا امکان ہے جوکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 74 فیصد زائد ہیں۔ فہرست میں چین کی ’’ہواوے‘‘ تیسرے اور اوپو چوتھے نمبر پر ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال سام سنگ کے 320 ملین سمارٹ فون فروخت ہونے کا امکان ہے۔
سام سنگ ایک بار پھر بازی لے گیا، بڑی خبر آ گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
پولیس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چ...
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
دنیا کے امیر ترین خاندانوں کی فہرست جاری، ٹاپ 5 میں 3 عرب خاندان بھی شامل
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف















































