جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

رمضان کے روزے ،ذیابیطس کے مریضوں کیلئے خوشخبری

datetime 5  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)رمضان المبارک میں ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ ر مضان کی برکتوں سے پورا فائدہ اٹھانے کیلئے روزے رکھے۔لیکن مریضوں کیلئے یہ ضروری ہے کہ روزہ رکھنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرلیں۔تاکہ وہ بتا سکے کہ دواؤں کے معمولات میں تبدیلی کر کے آپ روزہ رکھ سکتے یا روزہ کے نتیجہ میں آپکی بیماری میں اضافہ ہو سکتا ہے اسلےئے روزہ نہ رکھیں۔یہ بات شفاانٹرنیشنل میں روزہ اور صحت کے عنوان سے منعقدہ آگہی سمینارسے خطاب کرتے ہوئے شفا کے ماہرامراض ذیابیطس وغدود ڈاکٹر اسامہ اشتیاق نے کہی انہوں نے کہا ذیابیطس کے ہر مریض کی کیفیت یکساں نہیں ہوتی۔اس لئے ڈاکٹر ہی اس کی صحت کا جائزہ لیکر صحیح مشورہ دے سکتا ہے۔انہوں نے مشورہ دیا کہ ذیابیطس کے علاوہ گردوں کے مرض میں مبتلا مریضوں کو بھی ڈاکٹر کے مشورہ بغیر روزہ نہیں رکھنا چاہیے۔ڈاکٹر اسامہ نے کہا کہ جسم میں شوگر کی بہت ذیادہ یا بہت کم ہونے کی صورت میں جان کو خطرہ ہوسکتا ہے۔اسی طرح گردے کے مریضوں میں جسم میں پانی ونمکیات کی کمی یا زیادتی گردوں کو مستقل نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔شفا کی ماہر غزائیت زینب غیور نے مشورہ دیا کہ ذیابیطس کے مریض سحر اور افطار میں وافر مقدار میں پانی اور دیگر مشروبات جو شوگر اور کیفین فری ہوں انکا استعمال کریں۔اور ایسی غذائیں کھائیں جن میں پروٹین خاصی مقدار میں ہوں جیسے مرغی مچھلی وغیرہ اور چکنائی کا استعمال کم سے کم کریں۔شفا انٹرنیشنل کے اسلامک سینٹر کے ذمہ دار عظمت اللہ قریشی نے بتایا رمضان کے دوران بالعموم صحت کے حوالہ سے بہت سے سوالات پوچھے جاتے ہیں۔اس لئے جان لیجئے کہ اگر مریض ہوتو اسکو رخصت ہے کہ وہ روزہ چھوڑ دے اور بعدمیں اتنی ہی تعداد پوری کر لے۔دائم المرض ہونے کی صورت میں کفارہ کہ طورپر فدیہ دیا جاسکتاہے۔جو ایک شخص کو دو وقت کے کھانے کے برابرہے۔چھوٹ ایسے بہت بوڑے لوگوں کیلئے بھی ہے جن کی صحت روزہ رکھنے کی اجازت نہیں دیتی ان کی علاوہ حاملہ خواتین بھی روزہ کی رخصت سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔یہی چھوٹ دودھ پلانے والی ماؤں کو بھی ہے۔عظمت اللہ قریشی نے بتایاکہ شرعاانجکشن لگوانے سے اگر وہ طاقت کا نہ ہو خون دینے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔اسی طرح کثیر علماء کا یہ بھی فتوی ہے کہ دمہ کی صورت میں پفر اورپیچزکے استعمال سے بھی روزہ نہیں ٹوٹتا۔شفا انٹرنیشنل کی جانب سے منعقدہ اس سیمینار میں ڈاکٹروں،طلبہ،اور عام لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…