اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بیکنگ سوڈا بظاہر تو ایک عام سی چیز لگتاہے مگر اس کے فائدے بے شمار ہیں۔ایسے ہی کچھ فوائد کے بارے میں ہم آپ کو بتاتے ہیں۔
ٹوتھ پیسٹ
بیکنگ سوڈا کو 3فیصد ہائیڈرون مکس کریں اوراس سے دانت صاف کریں۔یہ پیسٹ بالکل ویسے ہی کام کرے گا جیسے کہ عام ٹوتھ پیسٹ کرتاہے۔ بیکنگ سوڈا اور ہائیڈروجن سے دانت صاف کرنے سے دانت موتیوں کی طرح چمکدار ہوجائیں گے لیکن اس پیسٹ کو کبھی کبھی استعمال کرنا چاہیے کیونکہ زیادہ استعمال نقصان دہ بھی ثابت ہوتاہے۔
چہرے کے لیے
اگر آپ حساس جلد کے مالک ہیں تو ایک تہائی بیکنگ سوڈا میں ایک حصہ پانی مکس کریں اور پیسٹ سا بنالیں۔اب اس پیسٹ کو چہرے پر لگائیں۔ اس سے چہرے کو بہت سے مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔
بالوں کے لیے
اگر آپ کے بال زیادہ آئلی ہیں تو پریشان نہ ہوں بلکہ جتنا شیمپو بال دھونے کیلئے استعمال کرنا ہواتنا لیں اور اس میں آدھا چمچ بیکنگ سوڈا شامل کریں۔اس پیسٹ سے سر دھولیں۔بالوں کے مساموں کی اچھی صفائی ہوجائے گی۔
جلے پر لگانے کے لیے
اگر جسم کا کوئی حصہ جل جائے تو ایک چمچ بیکنگ سوڈا کو پانی کے ایک باﺅل میں حل کرلیں۔ اب ایک صاف کپڑا لے کر اس میں ڈبودیں اور ہلکا سا نچوڑ کر متاثرہ حصے پر رکھیں۔جب کپڑا گرم ہوجائے تو پھر سے یہی عمل دہرائیں۔
یاد رکھیں بیکنگ سوڈا اور بیکنگ پاو¿ڈر میں فرق ہے۔اس فرق کے بارے میں اگلی نشست میں بات ہوگی۔اس لیے یہ تحریر صرف بیکنگ سوڈا کے فوائد سے متعلق ہے
بیکنگ سوڈا کے ذریعے ایسے زخم دور جن سے جان چھڑانا مشکل، طریقہ استعمال جان لیں
2
جون 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں