ہفتہ‬‮ ، 30 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہر تین سیکنڈ میں ایک موت، پہلا کیس منظر عام پر، سپر پاور ممالک کی دوڑیں لگ گئیں

datetime 28  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن)امریکہ کے صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ انھیں ملک میں پہلی بار ایسا سپر بگ ملا ہے جس پر تمام معلوم اینٹی بائیوٹکس بے اثر ہیں۔امریکہ میں درمیانی عمر کی ایک خاتوان ای کولی بیکٹیریا سے متاثر ہوئی تھیں۔جب بیماری سے مقابلے کرنے کے لیے کولسیٹن نامی اینٹی بایوٹک دی گئی تو وہ بے اثر ثابت ہوئی کیونکہ بیکٹریا میں دوائی کے خلاف مدافعت پیدا ہونے سے اینٹی بائیوٹکس بے اثر ہو گئی ہے۔سپربگ ایسے بیکٹیریا ہوتے ہیں جو منشیات کے خلاف قوت مدافعت تیار کر لیتے ہیں۔ ان پر اینٹی بائیوٹکس کا اثر نہیں ہوتا۔یاد رہے کہ کچھ عرصے قبل ایک انتہائی بااثر رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو 2050 تک ’سپر بگ‘ جراثیم ہر تین سیکنڈ میں ایک انسان کو ہلاک کر رہے ہوں گے۔سپر بگ ایسے جراثیم کو کہا جاتا ہے جن کے خلاف متعدد اقسام کی اینٹی بایوٹکس اثر نہیں کرتیں۔امریکہ کے سینیئر ڈاکٹر تھامس فیرڈن کا کہنا ہے کہ اب وہ دن وقت زیادہ دور دکھائی نہیں دیتا جب اینٹی بائیوٹکس ختم ہو جائیں گی۔تھامس امریکی بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مرکز کے سربراہ بھی ہے۔اس سے پہلے سپربگ کینیڈا، جنوبی امریکہ، افریقہ اور یورپ میں بھی پائے گئے ہیں۔دنیا اینٹی بایوٹک ادویات کے خلاف مدافعت رکھنے والے جراثیم کے خلاف جنگ تیزی سے ہار رہی ہے، اور اس سے لاحق خطرے کو ’دہشت گردی جتنا بڑا خطرہ‘ قرار دیا گیا ہے۔جہاں ایک طرف نئی اینٹی بایوٹکس نہیں بن پا رہی ہیں وہیں دوسری جانب موجودہ ادویات کو غلط طریقے سے استعمال کر کے انھیں ضائع کیا جا رہا ہے۔2014 کے وسط سے اب تک دس لاکھ سے زیادہ لوگ اینٹی بایوٹکس کے خلاف مدافعت رکھنے والے جراثیم کا شکار ہو چکے ہیں۔



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…