منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

انٹرنیٹ صارفین کیلئے خوشخبری، فیس بک اورمائیکروسافٹ نے بڑا قدم اٹھا لیا

datetime 28  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلی فورنیا(آن لائن)دنیا تک اپنی سروسز کو مزید تیزی سے پہنچانے کے لیے مائیکروسافٹ اور فیس بک مل کر ایک نئے پروجیکٹ کے تحت امریکا سے یورپ تک ڈیٹا کی تیز رفتار ترسیل کے لیے زیرسمندر 4 ہزار میل طویل فائبر آپٹک کیبل بچھائےں گے۔اپنی سروسز کو تیز رفتار اور زیادہ قابل بھروسا ذرائع سے دنیا تک پہنچانے کے لیے مائیکروسافٹ اور فیس بک نے اس مشترکہ منصوبے کا اعلان کیا ہے جس میں بحراوقیانوس میں 4 ہزار میل لمبی تار کے ذریعے امریکا کو یورپ سے جوڑا جائے گا۔ اس فائبر آپٹک میں 160 ٹیرا بٹس فی سیکنڈ ڈیٹا
منتقل کرنے کی طاقت ہو گی۔ اس کا سفر امریکی ریاست ورجینیا شروع ہوتے ہوئے بلباو¿ اسپین میں ختم ہو گا۔مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ یہ پہلے موجود نظام سے بہتر اور زیادہ قابل اعتماد فائبر کیبل ہو گی۔ امریکا اور یورپ جیسے 2 بڑے نیٹ ورک ہب کو آپس میں جوڑنے کے بعد یہ کیبل آگے افریقہ، مشرق وسطیٰ اور ایشیا کو بھی جوڑ سکے گی۔ اس کو اس طرز پر ڈیزائن کیا جائے گا کہ مستقبل میں مزید نیٹ ورکنگ آلات بھی اس سے جوڑے جا سکیں۔ویسے تو دنیا بھر میں یہ کام ٹیلی کمیونی کیشن کمپنیاں انجام دیتی ہیں لیکن فیس بک اور مائیکروسافٹ جیسی ٹیکنالوجی کی دنیا کی سب سے بڑی کمپنیوں کی مواصلاتی ضروریات انتہائی تیزی سے بڑھ رہی ہیں جس کے لیے مزید بہتر اور قابل بھروسا ذرائع کی ضرورت ہے۔ اسی صورت حال کے پیش نظر دونوں نے اپنے اشتراکی منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ اس منصوبے پر کیا لاگت آئے گی اور دونوں کمپنیاں کو دوران معاہدے کی کیا شرائط ہیں اس حوالے سے فی الحال کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی۔اس سے قبل 2014 میں گوگل بھی امریکہاتا جاپان زیرسمندر رابطہ جوڑنے کے لیے مواصلاتی کمپنیوں کو 300 ملین ڈالر کی مدد دے چکا ہے۔ مائیکروسافٹ اور فیس بک کے اس مشترکہ منصوبے کو ماریا کا نام دیا ہے جو رواں سال اگست میں شروع ہو کر اکتوبر 2017 تک مکمل کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…