اسلام آباد( نیوزڈ یسک )کیا آپ ورزش کے بغیر جسمانی وزن میں کمی لانا چاہتے ہیں؟ تو اسٹرابری سمیت مختلف اقسام کی بیریز کو کھانا عادت بنالیں۔ یہ دعویٰ برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق کے دوران سامنے آیا ہے۔ لوفن بروگ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق ایک چاکلیٹ بار یا بیریز کی تھوڑی سی تعداد کو دوپہر میں کھانے کے بعد کی عادت ایک سال میں جسمانی وزن میں 6 سے 7 کلو تک کمی لاتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دوپہر میں اس پھل سے لطف اندوز ہونے والے افراد رات کے کھانے میں کم کیلیوریز اپنے جسم کا حصہ بناتے ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دوپہر میں بیریز استعمال کرنے والے افراد کو اتنی ہی توانائی حاصل ہوتی ہے جو میٹھی چیزوں کو کھانے سے وہ جسم میں محسوس کرتے ہیں۔ محققین کے مطابق اس عادت کو مستقل بنالینے سے ورزش کے بغیر ہی ایک ماہ کے اندر وزن میں آدھا کلو تک کمی آجاتی ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ یہ جسمانی وزن میں کمی لانے کا آسان اور سادہ طریقہ ہے جس کے کسی قسم کے مضر اثرات بھی جسم پر مرتب نہیں ہوتے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں