اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) گرمیوں کی آمد آمد ہے اور پھلوں کے بادشاہ آم کی پیدوار بھی شروع ہوگئی ہے ، آم کے ذائقے اورپھل سے متعلق تو ہم سب واقف ہیں لیکن اس کی مدد سے بنائے نسخوں کی افادیت سے متعلق بیشتر لوگ لاعلم ہیں ۔ گھر میں یہ آسان نسخے بنائیں اور فائدہ اُٹھائیں ۔
سن سٹروک.
سخت گرمی بعض اوقات سن سٹروک یعنی لولگنے کے امکانات یقینی ہوتے ہیں جو سخت تکلیف دہ ہوتاہے اور یہی سن سٹرک بعض اوقات موت کا باعث بھی بن سکتاہے ، سن سٹرک سے بچاﺅ کے لیے کچے آم کو آگ پر نرم کر نے کے بعد اس کے پانی میں تھوڑی سی چینی ملائیں اور پی لیں ،کچاآم چونکہ ہرموسم میں دستیاب نہیں ہوتاتو دیرپانسخہ بنانے کیلئے اس کا شربت بنالیں ۔جب کچے آم کی گٹھلی موٹی ہو چکی ہو حسب ضرورت لے کر بھوبھل یا گرم راکھ میں دبا دیں۔ جب آم پک کر پھول جائیں تو نچوڑ لیں، جتنا پانی نکلے اس سے دوگنا چینی ملا کر پکائیں اور شربت بن جائے تو رکھ دیں۔ سن سٹروک کی حالت میں دو دو گھنٹہ بعد پانی میں پلائیں