اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ہلدی اور اس سے بننے والی غذائیں نفسیاتی امراض کے شکار افراد کے لیے مفید ثابت ہوسکتی ہیں۔سٹی یونیورسٹی نیو یارک میں کی گئی تحقیق کے مطابق ہلدی برے واقعات کو دماغ سے مٹانے میں مدد دیتی ہے، ہلدی اور اس سے بننے والی غذائوں کے روز مرہ استعمال سے ماضی کے تلخ تجربات کے باعث ذہن پر چھانے والے خوف سے چھٹکارہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔تحقیق کے مطابق ہلدی میں موجود اجزاءکئی نفسیاتی امراض اور الزائمرز جیسی پیچیدہ بیماریوں سے بچائو میں مفید ثابت ہوتے ہیں۔تحقیق کے مطابق انڈہ ، سبزی ، مچھلی کے ساتھ ہلدی کا استعمال انسانی صحت کیلئے بہت زیادہ مفید ہے کیونکہ یہ نہ صرف متعدد بیماریوں سے بچاتا ہے بلکہ پہلے سے موجودبیماری کے علاج میں بھی معاونت کرتا ہے۔ لہذا ہلدی کو روزمرہ کی غذائوں کا ضرور حصہ بنایا جائے۔درد اور زخموں کے علاج وغیرہ کے لئے ہلدی کا استعمال تو قدیم زمانوں سے کیا جا رہا ہے۔