لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے پانامہ لیکس کے انکشافات پر وزیراعظم محمد نواز شریف کے خلاف تحقیقات کے لئے درخواستوں کی سماعت کے لئے 8 جون کی تاریخ مقرر کر دی ۔گزشتہ ورز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے تحریک انصاف کے رہنما گوہرنواز سندھو ایڈوکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے پانامہ لیکس کے معاملے پر زیر سماعت درخواستوں پر جلد کارروائی کے عدالت سے رجوع کیا اور اس مقصد کے لیے متفرق درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ پانامہ لیکس ایک اہمیت نوعیت کا معاملہ ہے اس لیے زیر سماعت درخواستوں پر جلد سماعت کی جائے اور ترجیحی بنیادوں پر درخواستوں کا فیصلہ کیا جائے۔لاہور ہائیکورٹ نے متفرق درخواست منظور کرلیں اور پانامہ لیکس کے بارے میں تمام درخواستوں کی سماعت کے لئے 8 جون کی تاریخ مقرر کر دی۔