لاہور(این این آئی ) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کے صاحبزادے انس سرور کو سکاٹش لیبر پارٹی نے شیڈو منسٹر برائے صحت مقرر کرد یا ۔تفصیلات کے مطابق چند روز پہلے گلوسکو پارلیمنٹ کے رکن کا میاب ہوئے جسکے بعد اب انکو بدھ کے روزسابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کے صاحبزادے انس سرور کو سکا ٹش لیبر پارٹی نے شیڈو منسٹر برائے صحت مقرر کرد یا ہے جنہوں نے ذمہ داریاں سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے ۔