بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

یہ گوشت کینسر کے مرض کا باعث بنتا ہے، کونسا گوشت ؟ جانئے

datetime 24  مئی‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق سرخ گوشت خصوصاً ڈبے میں بند گوشت کا استعمال بڑی آنت کے کینسر کا سبب بنتا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی یہ تازہ ترین رپورٹ دنیا کے 10 ممالک کے 22 ماہرین نے مل کر تیار کی ہے۔ فرانسیسی شہر لیون میں قائم انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر کے مطابق اس جائزے سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ ریڈ میٹ میں گائے، بچھڑے، خنزیر، دنبے، بکرے اورگھوڑے کا گوشت شامل ہے جبکہ عمل ش±دہ گوشت جس میں ہاٹ ڈوگ، ساسیجز، نمک کے ذریعے م??حفوظ کیے گئے یا کورنڈ بیف، کینڈ میٹ یا گوشت سے تیار کردہ سوس وغیرہ شامل ہیں۔ دونوں کے بارے میں ہونے والی ریسرچ سے پتہ چلا ہے کہ یہ انسانوں میں بڑی آنت کے سرطان کا سبب بنتی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ ل±بلبے اور مثانے کے کینسر میں مبتلا ہونے کا سبب بنتا ہے۔
انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ آف کینسر کا کہنا ہے کہ گائے کے گوشت میں انسانی صحت کے لیے ضروری غذائیت بھی پائی جاتی ہے اس لیے صحت عامہ کے امور سے متعلق حکام کو گوشت کے فوائد اور اس کے بہت زیادہ استعمال کے نقصانات دونوں کے درمیان توازن کے لیے عوام میں شعور بیدار کرنا چاہیے۔ ریڈ میٹ کے نقصانات اتنے ہی سنگین نوعیت کے ہو سکتے ہیں جتنا کے تمباکو نوشی، دھواں اور اسبسٹاس وغیرہ کے ہوتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…