کراچی(این این آئی) آلو پوری دنیا کی مرغوب ترین غذا ہے لیکن ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس کی زیادتی سے بلڈ پریشر میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ماہرین کے مطابق ایک ہفتے میں 4 سے زائد مرتبہ صرف آلو کھانے سے بلڈ پریشر میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوجاتا ہے۔ پکے اور ابلے ہوئے آلو کھانے سے 11 فیصد اور فرائی آلو کھانے سے یہ خدشہ 17 فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ وہ آلوں پر اپنا انحصار کم کردیں یا پھر صرف بے تحاشہ آلو کھانا کم کردیں۔بوسٹن می برگھم اینڈ وومن نیشنل ہاسپٹل کے ماہرین کا کہنا ہیکہ ان کا تحقیقی مطالعہ ظاہر کرتا ہے کہ آلو کے زیادہ استعمال اور اس کے بلڈ پریشر پر اور دیگر نقصانات پر اب بحث ہونی چاہیے۔ لیکن ایک ماہر نے کہا ہے کہ سارا الزام آلوں پر نہیں دھرنا چاہیے بلکہ اس کے ساتھ گوشت، تیل، اچار، چٹنیاں اور بے تحاشہ نمک بھی اس مرض کی وجہ ہوسکتے ہیں۔ماہرین نے 20 سال تک ایک لاکھ 87 ہزار سے زائد خواتین اور مردوں کا جائزہ لیا اور ان سے ان کی خوراک کے بارے میں سوالنامے بھروائے گئے۔ مطالعے کے شروع اور آخر میں ان سے ان کے بلڈ پریشر کے بارے میں پوچھا گیا۔ شروع میں تو کسی نے بلڈ پریشر کی شکایت نہیں کی۔ لیکن اس کے بعد ان کا سروے کیا گیا تو آلو کھانے والے افراد کی اکثریت کا بلڈ پریشر معمول سے زیادہ نوٹ کیا گیا۔ماہرین کے مطابق آلو میں گلائسیمک کی زائد مقدار موجود ہوتی ہے جو بلڈ پریشر میں اضافہ کرتی ہے اور اس تحقیق کی یہی بڑی وجہ ہوسکتی ہے۔ گلائسیمک انڈیکس سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے آخر کاربو ہائیڈریٹس خون میں شوگر کی وجہ کیوں بنتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کی تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ آلو براہِ راست بلڈ پریشر نہیں بڑھاتے بلکہ بلڈ پریشر بڑھانے میں کسی نہ کسی طرح مددگار ہوتے ہیں۔ ایک اور غذائی ماہر نے کہا ہے کہ فرنچ فرائیز کی صورت میں آلو کھانا زیادہ خطرناک ہونا چاہیے اور سب سے کم نقصان ابلے ہوئے آلوں سے ہوتا ہے۔
زیادہ آلو کھانے والے ہوشیار، ماہریں نے خبردار کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان اور میری چکی میں ایک دیوار کا فاصلہ تھا،عمران خان کا جیل میں کیا شیڈول ہے؟انجینئر محمد علی...
-
سونے کی فی تو لہ قیمت میں حیرا ن کن کمی
-
نابینا قلی کی بیٹی کی مدد سے سامان اُٹھانے کی وائرل ویڈیو پر وزیر ریلوے کا بڑا اعلان
-
سنیل شیٹی نے 40 کروڑ کی آفر ٹھکراکر مثال قائم کردی
-
شکرپڑیاں میں ہو نے والی میوزیکل نائٹ میںانتہائی افسوسناک واقعہ
-
متحدہ عرب امارات میں ییلو الرٹ جاری
-
بگ بیش لیگ: حارث رؤف جان لیوا حادثے سے بال بال بچ گئے
-
پولیس آفیسر کی گھر لائی خاتون سے زیادتی
-
ملک بھر میں بینکس بند رہیں گے
-
ہنی مون ٹرپ پر جھگڑا ، نوبیاہتا جوڑے نے واپس آتے ہی خودکشی کر لی
-
زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ اور درود شریف کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے
-
صارفین کے میٹرز کو ڈیفیکٹو کوڈ لگا کر اوسط بلز چارج کرنے پر ریلیف دینے کا فیصلہ
-
مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل، بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی
-
طلاق کے بعد نیا ہنگامہ، عماد وسیم کی مبینہ گرل فرینڈ نائلہ راجہ کا بیان سامنے آ گیا















































