اسلام آباد (اے پی پی) رواں سال آم کی ملکی برآمدات میں60 ملین ڈالرکی آمدن متوقع ہے اور آم کے جاری سیزن کے دوران آم کی ملکی برآمدات کا حجم ایک لاکھ ٹن تک بڑھنے کی امید ہے جبکہ گذشتہ سال کے دوران 72 ہزار ٹن آم برآمد کیا گیا تھا۔ آم برآمد کرنے والے معروف برآمد کنندہ عبدالوحید نے کہا ہے کہ گذشتہ سال عالمی منڈیوں میں آم کی قیمت 450 ڈالر فی ٹن رہی تھی جبکہ رواں سال آم کی برآمدی قیمت 550 تا 600 ڈالر فی ٹن تک بڑھنے کی امید ہے جس سے برآمد کنندگان کو تقریبا ایک سو تا ڈیڑھ سو ڈالر فی ٹن زائد قیمت وصول ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال آم کی برآمدات سے 75 ملین ڈالر سے زائد کا زر مبادلہ حاصل ہونے کی امید ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں