اسلام آباد (این این آئی)وزارت خزانہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بعض غیر ذمہ دار اور کہم فہم عناصر نے سوشل میڈیا پر وزارت کے خلاف ایک گمراہ کن مہم شروع کررکھی ہے جس میں بجٹ تیاری کا کام غیر ملکیوں کو سونپنے کا غلط الزام لگایا جارہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ پروپیگنڈا مہم بالکل جھوٹ پر مبنی ہے اور مذموم مقاصد کے لیے ایسے پھیلایا جارہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بجٹ تیاری کا عمل ایک حساس اور قومی سرگرمی ہے جس میں فنانس ڈویژن کے سینئر سربراہان کی براہ راست نگرانی میں انجام دیا جاتا ہے۔ترجمان نے وضاحت کی کہ بجٹ کی تیاری میں کسی غیر ملکی کا کوئی کردار نہیں ہوتا۔انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ گمراہ کن مہم میں جن افراد کا ذکر کیا جارہا ہے وہ یورپی یونین کی طرف سے پاکستان میں سرکاری مالی انتظام کی بہتری میں معاونت کیلئے دی جانے والی گرانٹ کے تحت رکھے گئے کنسلٹنٹس ہیں اور اس کی بھی یورپی یونین کے مشیر کا اس ضمن میں کوئی کردار نہیں ہے اور نہ ہی انہیں بجٹ کی تیاری کے سلسلہ میں کوئی معلومات فراہم کی گئی ہے۔درحقیقت وزارت خزانہ کے کلیدی عوامل میں کوئی کردار نہیں ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ جو خبریں پھیلائی جارہی ہیں غیر مصدقہ اور یہ گمراہ کن ہیں