اسلام آباد (این این آئی) حکومت کی کوششیں رنگ لانے لگیں ٗدس ماہ میں ٹیکس محصولات گزشتہ سال کے مقابلے میں 21 فیصد بڑھ گئیں۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق دس ماہ کے دوران ٹیکس وصولیاں گزشتہ سال کے مقابلے میں 21 فیصد اضافے سے 2341 ارب روپے تک پہنچ گئیں ٗ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 1935 ارب روپے کا ٹیکس وصول ہوا تھا ٗدوسری جانب رضا کارانہ ٹیکس ادائیگی اسکیم کے تحت اب تک 8 ہزار 947 افراد نے 84 کروڑ 50 لاکھ کا ٹیکس قومی خزانے میں جمع کرایا تجزیہ کاروں کے مطابق رواں مالی سال کے دوران حکومت 3104 ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں کافی حد تک کامیابی حاصل کر لے گی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں