اسلام آباد(آئی این پی)موجودہ حکومت کے دور اقتدار میں 4کھرب 58ارب 7کروڑ 84لاکھ روپے ( 4404.6 ملین ڈالر) کی غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری پاکستان میں آئی ،جبکہ 4کھرب 9ارب 33کروڑ 36لاکھ روپے (3935.9ملین ڈالر) کی سرمایہ کاری پاکستان سے نکال لی گئی،پاکستان میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری (1469.5ملین ڈالر ) چین ،دوسرے نمبر پر (887.8ملین ڈالر)کی سر مایہ کاری برطانیہ ،ہانگ کانگ نے 507.2ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ۔مارچ 2013 سے ابتک امریکہ نے 390.6ملین ڈالر ،سعودی عرب نے 304.8ملین ڈالر ،یو اے ای نے 449.8ملین ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان سے نکا ل لی،پاکستان میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری 1191.9ملین ڈالر آئل اور گیس سیکٹر میں کی گئی جبکہ دوسرے نمبر پر 686.6ملین ڈالر پاور سیکٹرمیں کی گئی ۔ دستاویزات کے مطابق مارچ 2013ء سے مارچ 2016ء تک پاکستان میں کل 8340.5ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری پاکستان میں کی گئی،جس میں سے 3935.9ملین ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان سے نکا ل لی گئی۔ دستاویزات کے مطابق ہمسایہ ملک چین نے گزشتہ تین سالوں میں پاکستان میں2362.8ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی اور 893.3 ملین کی سرمایہ کاری پاکستان سے نکالی گئی۔ برطانیہ نے مذکورہ عرصے کے دوران1122.2 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان میں کی اور 234.4 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان سے نکالی۔ دستاویزات کے مطابق ہانگ کانگ نے 507.2ملین ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان میں کی اور صرف 4.08ملین ڈالرکی سرمایہ کاری پاکستان سے نکالی۔ امریکہ نے مذکورہ عرصے کے دوران پاکستان میں 842.6ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جبکہ 390.6 ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان سے نکالی۔ دستاویزات کے مطابق گزشتہ تین سالوں میں اٹلی نے 363 ملین‘ سوئٹزر لینڈ نے 342.1ملین ‘ یو اے ای نے 334.3ملین‘ آسٹریا نے 132.1ملین‘ جاپان نے 129.9ملین‘ ترکی نے 57.8 ملین‘ آسٹریلیا نے 51.3ملین‘ لبنان نے 39.9ملین‘ ساؤتھ کوریا نے 39ملین‘ ہنگری نے 28.6ملین‘ اومان نے 27.2ملین‘ تھائی لینڈ نے 14.4ملین‘ کویت نے 10.7ملین‘ ہیلجیئم نے 7.8ملین‘ آئس لینڈ نے 4.9ملین‘ ڈنمارک نے 4.2ملین ‘ بحرین نے 2.9ملین‘ برونائی نے 2.8 ملین‘ بنگلہ دیش نے 2.4ملین‘ انڈونیشیا نے 2.3ملین‘ ایران نے 2ملین‘ پولینڈ نے 1.9 ملین‘ آئر لینڈ نے 1.9ملین و دیگر نے 202ملین ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان میں کی۔ دستاویزات کے مطابق گزشتہ تین سالوں میں سعودی عرب نے پاکستان سے 304.8ملین ‘ قطر نے 116.3ملین‘ فرانس نے 237.4ملین‘ کویت نے 102.3ملین‘ جرمنی نے 90.6ملین‘ ناروے نے 133.1ملین ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان سے نکالی۔ دستاویزات کے مطابق پاکستان میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری 1191.9ملین ڈالر آئل اور گیس سیکٹر میں کی گئی جبکہ دوسرے نمبر پر 686.6ملین ڈالر پاور سیکٹر‘ کمیونیکیشن سیکٹر میں 452.7 ملین‘ کیمیکلز 247.2ملین ڈالر‘ کھانے کے شعبے میں 522.8 ملین ڈالر سرمایہ کاری کی گئی۔ (ن غ/ ر ڈ)