اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کسی بھی انسان کو دل کا دورہ پڑنے ، سٹروک ہونے یا کم عمر میں انتقال کرجانے بارے میں معلومات انسان کی ہتھیلی میں موجود ہیں ۔دل کا دورہ پڑنے سڑوک ہونے یا کم عمر میں انتقال کرجانے کے امکانات جاننے کے لیے بلڈ پریشر سے بہتر ہاتھ کی گرفت ہے ۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت جاننے کیلئے ہاتھ کی گرفت ایک سادہ اور سستا طریقہ ہے ۔ تاہم ہاتھ کی گرفت اور دل کے عارضے کا تعلق واضح نہیں ہے اور اس بارے میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے ۔ تحقیق کے مطابق بیس سال کی خواتین کے ہاتھ کی گرفت سے پچتر پاونڈ کا وزن پڑتا ہے جبکہ یہ وزن ستر سال میں پینتیس پاونڈ رہ جاتاہے اس کے مقابلے میں بیس سالہ مرد 119 پاونڈ کا وزن ڈال سکتے ہیں جبکہ ستر سال میں یہ 85 پاونڈ رہ جاتاہے ۔ چودہ ممالک میں کی جانیوالی تحقیق سے سامنے آیا ہے کہ گرفت کے زور میں گیارہ پاونڈ کی کمی ہونے پر جلد انتقال ہونے کے امکانات سولہ فیصد بڑھ جاتے ہیں ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں