منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کا فیصل آباد میں آج سیاسی قوت کا مظاہرہ ہو گا ،خواتین کارکنان کیلئے اہم خبر آ گئی

datetime 19  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابقہ صدر اعجاز احمدچوہدری نے کہا ہے کہ کرپشن مکاؤ ملک بچاؤ تحریک کے سلسلے میں آج ( جمعہ )فیصل آباد میں تاریخی جلسہ ہوگا جس کے تما م تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، خواتین کے لئے فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں جلسہ میں لاکھوں عوام شرکت کریں گے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپنا مؤثر کردار ادا کیا ہے ، عمران خان 20سالوں سے کرپشن کے خلاف جنگ لڑ رہے ہے ، انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے دن سے سنجیدہ ہوتی تو آج ملک و قوم بحرانوں سے کب کی نکل چکی ہوتی ملک میںآزاد احتساب سیل کا نظام بھی قائم کیا جائے اور ملکی دولت لوٹنے والوں کا کڑا احتساب کیے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا انہوں نے کہا کہ ملکی دولت لوٹنے والوں کا قوم احتساب چاہتی ہے (ن) لیگ کی حکومت کی تمام پالیسیاں عوام دشمنی پر مبنی ہے کسان سڑکوں پر احتجاج کر نے پر مجبور ہے بھار ت سے دوستی نبھانے کے لئے اپنے کسانوں کو تباہ کر دیا ہے تحریک انصاف کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے ، انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ نے غریب عوام کا کچومر نکال دیا ہے ، مہنگائی آسمانوں سے باتیں کر رہی ہے حکمران ٹولہ سب اچھا کا راگ الاپنے پر لگا ہوا ہے، حکمرانوں میں اتنی بھی جرات نہیں کہ وہ بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر باتیں کر سکیں حکمران بھارت کے آگے لیٹے ہوئے ہیں پی ٹی آئی بھارتی وزیر اعظم دریائے چناب کے پانی کا رخ موڑنے کے بیان کی مذمت کرتی ہے بھارت سندھ طاس معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں کر رہا ہے بھارت آبی دہشت گردی کر رہا ہے اور ہمارے حکمران گہری نیند سوئے ہوئے ہے چناب ، جہلم او ر سند ھ کے دریاؤں پر ورلڈ بینک نے بھی پاکستان کے حق کو تسلیم کیا ہے ،آنے والا بحران پانی کا ہوگا جس کے لئے حکمران کچھ بھی نہیں کر رہے ،دو تہائی اکثریت رکھنے والی (ن) لیگ کی حکومت داخلی اور خارجی محاذ پر ناکام ہو چکی ہے ملک و قوم کو بحرانوں سے نکالنے کے بجائے مزید بحرانوں میں دھکیلا ہے پاکستانی قوم اپنے حق کے لئے اٹھ کھڑی ہو اور عمران خان کا بھرپور ساتھ دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…