لاہور(آن لائن )رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی دیگراشیائیخورونوش کی طرح دودھ اور اسکی مصنوعات کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں، شہریوں نے گراں فروشوں کیخلاف کارروائی کا پْر زور مطالبہ کیا کر دیا۔ماہ صیام کی آمد آمد ہے،۔دودھ اور اس سے بننے والی دیگر مصنوعات مثلاً دہی اور لسی وغیرہ کا استعمال ماہ صیام میں بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ لیکن رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی گراں فروشوں نیدودھ کی قیمت 70 سے نوے روپے فی لیٹرکردی ہے،شہریوں کا کہنا ہے کہ روز بروز بڑھتی مہنگائی نیان کا جینا دوبھر کردیا ہے۔دکانداروں کا کہنا ہیکہ ہرسال ماہ رمضان میں دودھ کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں اور اس کی وجہ یہ ہیکہ انہیں دودھ ملتا ہی مہنگا ہے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ماہ صیام سے قبل دودھ اور اسکی مصنوعات کی اوورچارجنگ کے خلاف بھرپور ایکشن لیا جائے گا۔روزبروز بڑھتی مہنگائی پر قابو پانے کیلیے رمضان المبارک میں دیگر ممالک کی طرح اشیائے خورونوش پر سبسڈی دینے کی ضرورت ہے۔ماہ صیام سے قبل ہی دودھ اور اس کی مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ شہریوں کے لیے تشویش کا باعث ہے، تاہم مہنگائی کے جن کو قابو کرنے کے لیے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں