اتوار‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2026 

ایک مطالبے پر پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے کئی رہنما ناراض ،ایم کیو ایم متحدہ اپوزیشن سے کیوں باہر ہوئی؟ اندرکی کہانی باہرآگئی

datetime 18  مئی‬‮  2016 |

اسلام آباد (آئی این پی) ایم کیو ایم کے مختلف معاملات کی تحقیقات کے مطالبات نے صورتحال بدل دی، قرضے معاف کرانے والوں،کک بیکس اور کمیشن لینے ،پانامہ سے باہر آف شور کمپنیوں اور ٹیکس بچانے والوں کی تحقیقات کامطالبہ کرنے پر پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے کئی رہنما ناراض ہوئے جس پر اپوزیشن لیڈر نے ایم کیو ایم کو پارلیمانی کمیٹی کا حصہ نہیں بنایا۔بدھ کو نجی ٹی وی نے متحدہ اپوزیشن کے اجلاس کی اندرونی کہانی معلوم کرلی،جس کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے مختلف معاملات کی تحقیقات کے مطالبات نے صورتحال بدل دی ہے، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف ایم کیو ایم کے مطالبات پر ناراض ہو گئیں، ایم کیو ایم نے قرضے معاف کرانے والوں کی تحقیقات کرانے، کک بیکس اور کمیشن لینے والوں کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا، ایم کیو ایم نے پانامہ سے باہر آف شور کمپنیوں کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا اور ٹیکس بچانے والوں کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا، ان مطالبات پر اعتزاز احسن، خورشید شاہ اور تحریک انصاف کے کئی رہنما ناراض ہوئے، اپوزیشن لیڈر نے ناراضی پر ایم کیو ایم کو پارلیمانی کمیٹی کا حصہ نہیں بنایا ۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…