اسلام آباد (این این آئی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران اسلام آباد ٗگوجرانوالہ ڈویژن اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں،سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص، شہید بینظیر آباد، سبی اور مکران ڈویژن میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کر مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا سب سے گرم ترین مقام لاڑکانہ تھا جہاں درجہ حرارت51 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔آئندہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں،سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص، شہید بینظیر آباد، سبی اور مکران ڈویژن میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ٗمیدانی پنجاب، سندھ ، خیبر پختونخوا شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے جہاں درجہ حرارت 45ڈگری سنٹی گریڈ جبکہ وسطی پنجات اور سندھ میں درجہ حرارت 51ڈگری سنٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کر مطابق رواں ہفتے گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں بھی درجہ حرارت اوسط 4 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے جس کے باعث برف اور گلیشرز تیزی سے پگھلنے کا امکان ہے اورسمندری ہواوں کے تسلسل کی وجہ سے پاکستان کے ساحلی علاقوں میں درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ نہیں ہو گا۔کراچی میں دن کے درجہ حرارت (معمول کے مطابق) 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم رہے گا سمندر سے مسلسل ہوائیں متغیر رفتارسے چلتی رہیں گی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
موٹر سائیکل سوار افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)
-
پنجاب حکومت کی گریجویٹس کے لیے بڑی خوشخبری، 60 ہزار روپے ماہانہ وظیفے کا اعلان
-
حکومت نے ڈیزل مہنگا، پیٹرول سستا کرنے کا اعلان کردیا
-
نیٹ میٹرنگ ! سولر صارفین کو بڑی سہولت مل گئی
-
یو اے ای جانے والوں کیلئے بڑا الرٹ، کن کاموں پر پابندی ہے؟ اہم فہرست سامنے آگئی
-
محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی
-
ملازمین کی کم از کم ماہانہ اجرت، بڑی خوشخبری آگئی
-
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بڑی چھلانگ، فی اونس نرخ 4500 ڈالر سے تجاوز کرگیا
-
موسمِ سرما کی پہلی برف باری
-
کھیرے کے ٹکڑوں پر گھر میں بنا یہ پاؤڈر چھڑکیں اور چوہوں اور کاکروچز سے نجات پائیں
-
گلوکارہ آئمہ بیگ نے شوہر زین احمد سے علیحدگی کا اعلان کر دیا
-
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
پاکستانی شہری نے ابوظہبی میں ایک کروڑ 50 لاکھ درہم کی لاٹری جیت لی



















































