جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

پشاور، ریموٹ کنٹرول بم حملوں میں ایک اہلکار شہید،15 زخمی

datetime 18  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن) پشاور کے نواحی علاقے متھرااسلم ڈھیری میں یکے بعد دیگرے دو ریمورٹ کنٹرول بم دھماکوں میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد زخمی ہو گئے،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز پشاور کے علاقے متھرااسلم ڈھیری میں پہلا دھماکا آئی ای ڈی کے ذریعے پولیس موبائل کے قریب کیا گیا جس میں کئی پولیس اہلکار زخمی ہوئے،واقع کے اطلاع ملنے پر پولیس،بم ڈسپوز اسکواڈاور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچے ہی تھے کہ ایک اور دھماکا ہو گیا۔پولیس حکام کے مطابق نامعلوم افراد نے پروفیسر ڈاکٹر اکبر نامی شخص کے گھر کے قریب بارودی مواد نصب کیا ہوا تھا، انسداد پولیو ٹیم جیسے ہی اس جگہ پہنچی دھماکہ ہو گیا۔ذرائع کے مطابق ابتداء تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ دہشت گردوں کا ٹارگٹ انسداد پولیو ٹیم تھی ، دھماکے کے بعد پولیس اور بم ڈسپوزل یونٹ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا، بی ڈی یو ابھی جائے وقوعہ کا معائنہ ہی کر رہا تھا کہ دوسرا دھماکہ ہو گیا جس میں پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے،جبکہ ایک زخمی پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق 6 پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے ایک پولیس اہلکار دم توڑ گیا ہے، جبکہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، دھماکے سے زخمی ہونے والوں میں نجی ٹی وی کا ایک کیمرہ مین بھی شامل ہے ۔ پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی، زخمیوں میں ایک ایدھی اہلکار بھی شامل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…