اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان وزیراعظم بننے کا خواب دیکھتے رہتے ہیں، عمران خان شیروانی پہن لیں ہم انہیں وزیراعظم کہہ لیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب ٗآپ کے دائیں بائیں کھڑے لوگوں کی آف شور کمپنیاں ہیں ٗجہانگیر ترین نے قرضے معاف کرائے ٗعمران خان کی دوسری طرف علیم خان ہیں جو قبضہ گروپ ہیں ۔انہوں نے کہاکہ الزامات لگانے والوں کی اپنی آف شور کمپنیاں ہیں،عمران خان کل کچھ بیان دیتے ہیں آج کچھ بیان دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب! ہوش کے ناخن لیں ٗآپ جہازوں میں پھرتے ہیں ٗآپ کی انکم کیاہے ؟جس کا دامن صاف ہوتا ہے وہی چیف جسٹس سے کہتا ہے کہ کمیشن بنائیں۔حمزہ شہباز نے کہاکہ جب کوئی سازش ہوتی ہے تو آپ کے دھر نے ہوتے ہیں انہوں نے کہاکہ دھرنوں میں عمران خان کے موقف کا دھڑن تختہ ہوا، اٹک جیل کاٹ کر محب وطن بنا جاسکتا ہے، جب عدلیہ بحال ہوئی تب مجھے وہ 11کروڑ واپس ملے،عمران خان صاحب!قوم کا وقت ضائع نہ کریں،دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔