جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

جاننا ضروری ہے ! عمران خان کواکیس سالہ کیریئر میں دوپلاٹ ملے اور ان پلاٹس کا کیا کیا؟

datetime 16  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ لندن کا فلیٹ کبھی نہیں چھپایا، کاؤنٹی کرکٹ کے پیسے سے خریدا،فلیٹ فروخت کرکے بنی گالہ کاگھربنایا،اکیس سالہ کیریئر میں دوپلاٹ ملے جنہیں شوکت خانم کوعطیہ کردیئے۔پیرکوقومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ مانچسٹرمیں فنڈ ریزنگ ایونٹ چھوڑ کرآیا ہوں اس لئے آج آیا کہ میری غیرموجودگی میں مجھ پرکئی الزامات لگائے گئے شوکت خانم ہسپتال اورنمل یونیورسٹی کاچیئرمین ہوں پارلیمنٹیرین ہوں میری ذمہ داری تھی کہ میں پاکستان آکراپنی صفائی پیش کروں کاغذات میرے پاس ہیں انہوں نے بتایا کہ میں نے لندن میں فلیٹ 1983ء میں خریدا جس رقم سے فلیٹ خریدااس پرٹیکس ادا کیا 1971ء سے 1976ء تک اور77ء سے 1988ء تک کاؤنٹی کرکٹ کھیلی برطانیہ میں کاؤنٹی کھیلنے پرجوتنخواہ ملتی تھی اس پر33 فیصد ٹیکس کاٹاجاتاتھا پاکستان میں بھی ٹیکس ادا کرتاتھا 1982ء سے پاکستان میں ٹیکس ادا کرتاآرہاہوں اسی ٹیکس کے پیسے سے لندن میں فلیٹ خریدا میں نے ہمیشہ کہاکہ میرا فلیٹ ہے لندن کا رہائشی نہ ہونے کی وجہ سے جب آپ وہا ں پرکوئی چیز خریدتے ہیں تو ہمیشہ آپ کو اکاؤنٹنٹ بتاتے ہیں کہ آف شورکمپنی کے ذریعے فلیٹ خریدا جائے اس لئے میں نے لندن میں کمپنی کے نام پرفلیٹ خریدا جسے 2003ء میں فروخت کردیا گیا اور اس سے بنی گالہ کاگھربنایا انہوں نے کہاکہ میں نے2002ء میں اپنے اثاثوں میں یہ فلیٹ ظاہرکیاتھا کبھی کوئی چیز نہیں چھپائی انہوں نے بتایا کہ مجھے اکیس سالہ کیریئر میں دوپلاٹ ملے ایک اس وقت ملا جب نوازشریف وزیراعلیٰ پنجا ب تھے اور دوسراپلاٹ 1992ء کاورلڈکپ جیتنے پرملامیں نے دونوں پلاٹ شوکت خانم کوعطیہ کردیئے پلاٹوں سے متعلق مجھ پرالزام لگایا کہ میں نے خط لکھا ہے جو غلط ہے انہوں نے کہاکہ میں پارلیمنٹیرین ہوں اورعوام کو جواب دہ ہوں امید کرتا ہوں کہ نوازشریف بھی جواب دینگے ابھی تک تو انہوں نے جواب دینے کی بجائے الزامات لگائے ہیں جمہوریت میں جواب دہ ہونا پڑتا ہے اگر آپ ملک کے وزیراعظم ہیں تو آپ کو جواب دینا ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…