کراچی(این این آئی)رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے مئی کے دو ہفتے کے دوران آلو ، کیلا ، گڑ چینی دال مونگ ، دال مسور دال چنا چاول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھا گیا ہے پاکستان بیورو شماریات سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مئی کے دو ہفتے کے دوران آلو کی قیمت بیس روپے ، ایک درجن کیلا بیاسی روپے ، گر ستاسی روپے کلو ، ایل پی جی سلنڈر 911 روپے ، دال چنا 141روپے ، چینی 63 روپے دال مونگ 159 روپے ، دال مسور 150 روپے میں فروخت ہوتا رہا جبکہ پیاز کی قیمت میں دو روپے ٹماٹر ایک روپے ،انڈے کی قیمت میں دو روپے ، ادرک میں پانچ روپے ، چکن برائلر پانچ روپے اور دال ماش میں دو روپے کمی دیکھی گئی اسی طرح تیس اشیاء کی قیمتوں میں استحکام آیا ہے بارہ مئی کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران افراط زر کی شرح میں 1.61فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے آٹھ ہزار تک کی دالوں میں مہنگائی کی شرح 0.84فیصد ، آٹھ سے بارہ ہزار کمانے والوں کیلئے 1.52 فیصد بارہ سے آٹھارہ ہزار تک کمانے والوں کیلئے 0.45فیصد پندرہ سے پنتیس تک 2.14 جبکہ پنتیس ہزار سے زائد کمانے والوں کیلئے 2.14فیصد رہی۔