ؒ لاہور( این این آئی)پنجاب حکومت نے محکمہ خوراک پر قرضوں کا بوجھ کم کرنے کیلئے گندم کی موجودہ قیمت فروخت 1300روپے فی من کو مزید بڑھانے پر غور شروع کر دیا ۔باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ صوبائی حکومت محکمہ خوراک پر قرضوں کا بوجھ کم کرنے کے لئے گندم کی موجودہ قیمت فروخت 1300 روپے فی من کو مزید بڑھانے پر غوروخوض کررہی ہے تاکہ محکمہ خوراک پر قرضوں کا بوجھ کم ہو سکے اور اضافی وسائل سے محکمہ کی مالی حالت بھی بہتر ہو۔ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں جلد فیصلہ متوقع ہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں