بھارتی دارالحکومت دہلی میں خاتون پولیس اہلکاروں کے ایک دستے کو خصوصی طور پر خواتین کی حفاظت کے لیے مارشل آرٹ کی ٹریننگ دی جا رہی ہے۔ اے ایف پی نیوز ایجنسی کے مطابق 40 ارکان پر مشتمل خواتین کے اس مخصوص گروپ کو تربیت دینے والوں نے اسے ’چارليز اینجلز‘ کا نام دیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ نام ہالی وڈ فلم کی مشہور فلم سے لیا گیا ہے جس میں چند خواتین کا ایک گروپ بڑی بڑی مہمات کو کامیابی سے انجام دیتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس دستے کو جلد ہی دہلی کے میٹرو سٹیشنوں، بس اڈوں، کالج کیمپسوں کے باہر اور دیگر حساس مقامات پر تعینات کیا جائے گا۔کئی ماہ کی سخت ٹریننگ کے بعد اب یہ خواتین كانسٹیبل تعیناتی کے لیے تیار ہیں۔ تربیت اور مشق کے دوران یہ اپنے غیر حقیقی حملہ آوروں کو کہنی اور کک مارتی ہیں۔ اس گروپ کی سربراہ بھارتی بادھوا نے اے ایف پی کو بتایا: ’ہم کسی قسم کا برا سلوک برداشت نہیں کریں گے ۔ انھوں نے کہا کہ بات چھیڑ چھاڑ سے شروع ہوتی ہے اور کئی بار عصمت دری پر ختم ہوتی ہے۔ یہ خواتین دستہ اس سب کو روکے گا۔‘دارالحکومت دہلی میں دسمبر سنہ 2012 میں ہونے والے قابل مذمت عصمت دری کے واقعے کے بعد سے دہلی کو ’ریپ کیپیٹل‘ تک کہا جانے لگا تھا۔ خواتین کے خلاف روز افزوں جرائم کی وجہ سے دہلی پولیس نے ایسے کئی اقدامات کیے جن سے شہر کو خواتین کے لیے مزید محفوظ بنایا جا سکے۔ ان اقدامات میں خواتین کے لیے سیلف ڈفینس ٹریننگ بھی شامل ہے۔خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں اور سرگرم رضاکاروں نے ’چارليز اینجلز‘ کی تعیناتی کا خیر مقدم کیا ہے۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ اتنے بڑے شہر میں اس طرح کی صرف 40 كانسٹیبل ناکافی ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پنجاب بھر میں سکولوں بارےاہم نوٹیفکیشن جاری
-
چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے
-
مسلم لیگ (ن)کو ایک مرتبہ پھر شدید سیاسی دھچکے کا سامنا
-
پی ٹی اے کا بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے بڑی سہولت کا اعلان
-
شدید سردی کی لہر؛سکولوں میں مزید چھٹیوں سے متعلق حکومت کا اہم بیان
-
شاہد آفریدی کراچی چھوڑ کر مستقل طور پر اسلام آباد منتقل، وجہ کیا بنی؟
-
موسم کا نیا سسٹم داخل، شدید سردی، بارش اور برفباری کی پیش گوئی
-
اقرار الحسن کی سیاسی جماعت کا نام اور پارٹی پرچم سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا
-
ملک بھر میں رواں سال کے آغاز سے سولر پینلز کی قیمتوں میں یکدم بڑا اضافہ
-
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کر دی گئی
-
مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ ،دو سگے بھائی قتل
-
سعودی عرب کے غاروں میں قدرتی طور پر حنوط شدہ چیتوں کی پہلی دریافت
-
سٹیو سمتھ نے آخری گیند پر سنگل نہ لے کر بابر اعظم کو ناراض کرنے کی وجہ بتا دی
-
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کے بیٹے کی گاڑی کو حادثہ















































