کراچی(این این آئی)طلب میں اضافے کے باعث پیٹرول کی درآمد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، گذشتہ ماہ30 فیصد اضافے سے 4لاکھ14 ہزار ٹن پیٹرول درآمد کیا گیا۔عالمی سطح پرخام تیل کی قیمتوں میں کمی اورملک میں پیٹرول کی بڑھتی طلب کے باعث گذشتہ ماہ پیٹرول کی درآمد میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔ وزارت پیٹرولیم کے مطابق اپریل میں پیڑول کی درآمدماہانہ بنیادپر30 فیصد اضافیسے4لاکھ 14ہزارٹن رہی جواب تک ایک ماہ میں پیٹرول کی درآمد کی جانے والی سب سے زیادہ مقدار ہے۔مارچ میں 3 لاکھ 18ہزارٹن پیٹرول درآمد کیا گیا اس سے قبل جولائی 2015 میں تین لاکھ 83 ہزارٹن کے لگ بھگ پیٹرول در آمد کیا گیاتھا جبکہ درآمدی ایل این جی کے باعث فرنس آئل کی درآمد 16 فیصد کمی سے5 لاکھ 12ہزار ٹن رہی۔