اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سٹاک ایکسچینج نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ کر نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق کاروباری ہفتہ کے پہلے ہی روز پاکستان سٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ٗ پیر کو کے ای ایس ای 100 انڈیکس میں 261 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انڈیکس 36 ہزار 235 کی بلند ترین سطح پر پہنچ کر بند ہوا ہے۔ اس سے قبل کے ای ایس ای 100 انڈیکس بلند ترین سطح پر 6 اگست 2015 کو 36 ہزار 228 پر بند ہوا تھا۔ آج کے کاروبار میں مجموعی طور پر 14 کروڑ 87 لاکھ 64 ہزار 720 حصص کا کاروبار ہوا جس سے سرمایہ کاروں کو 10 ارب 45 کروڑ 30 لاکھ 31 ہزار 84 روپے کا فائدہ ہوا ہے۔