کراچی (نیوزڈیسک ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی کرنسی سے متعلق کوئی پریس نوٹ جاری نہیں کیا گیا ہے ۔ مرکزی بینک نے اخبارات میں شائع ہونیوالی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ خبروں میں غیر ذمہ دار عناصر کی جانب سے بازار میں 500 ، 1000 اور 5 ہزار کے جعلی کرنسی نوٹوں کی گردش کا ذکر کیا گیا ہے ۔اسٹیٹ بینک نے کہا کہ خبر میں اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ کسی پریس نوٹ کا براہ راست حوالہ دیا گیا ہے ، جو غلط ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک اپنی پریس ریلیز تمام میڈیا ہاؤسز کو جاری کرتاہے اور اس کے علاوہ اپنی ویب سائٹ پر پوسٹ کرتا ہے ۔ واضح رہے کہ گذشتہ دنوں مختلف اخبارات میں اسٹیٹ بینک کے حوالے سے یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ 500 ، 1000 اور 5 ہزار کے مخصوص سیریزکے نوٹ جعلی ہیں ۔