اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

شام:اسدی فوج اور باغی گروپوں میں شدید لڑائی

datetime 15  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خانہ جنگی کا شکار شام کے جنوبی علاقوں میں حکومت نواز ملیشیاؤں اور باغی گروپوں کے درمیان گذشتہ ایک ہفتے سے شدید لڑائی جاری ہے اور اس میں کم سے کم ایک سو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ شامی فوج نے اپنی اتحادی ملیشیاؤں لبنان کی حزب اللہ اور دوسرے گروپ کے ساتھ مل کر جنوبی صوبے درعا اور القنیطرہ میں گذشتہ ہفتے باغی گروپوں کے خلاف ایک بڑے حملے کا آغاز کیا تھا۔ان میں القاعدہ سے وابستہ النصرۃ محاذ بھی شامل ہے۔ برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے سربراہ رامی عبدالرحمان نے اتوار کو ایک بیان میں بتایا ہے کہ سرکاری فورسز کے ساتھ لڑائی میں پچاس سے زیادہ باغی جنگجو ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ شامی فوج کے تینتالیس ارکان مارے گئے ہیں۔ان میں بارہ افسر بھی شامل ہیں۔ رامی عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ علاقے میں اب موسم بہتر ہوگیا ہے،شامی فوج باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کرے گی اور پھر پیش قدمی کرے گی۔قبل ازیں موسم کی خرابی کے باعث شامی فوج نے باغیوں کے خلاف فضائی حملے روک دیے تھے۔انھوں نے شام میں موجود اپنے نیٹ ورک کے حوالے سے بتایا ہے کہ دمشق سے درعا تک کے جنوب مغربی علاقے میں قریباً پانچ ہزار شامی فوجی اور ان کے اتحادی جنگجو گروپ باغیوں کے خلاف کارروائی میں حصہ لے رہے ہیں۔اس کا مقصد القنیطرہ شہر تک باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں کو واپس لینا ہے۔ شام کے سرکاری میڈیا اور حزب اللہ کے المنار ٹی وی نے اسی ہفتے دمشق سے جنوب میں واقع علاقے میں لڑائی کی اطلاع دی تھی اور ساتھ ہی یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ سرکاری فوج ”دہشت گردوں” کے زیر قبضہ علاقوں کو واپس لینے میں کامیاب ہورہی ہے۔شامی میڈیا نے یہ بھی کہا تھا کہ لڑائی میں متعدد باغی جنگجو مارے گئے ہیں لیکن سرکاری ذرائع نے ان ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی ہے۔ دوسری جانب ایک باغی گروپ علویات سیف الشام کے ترجمان ابوغیث کا کہنا ہے کہ اس وقت ہمارے اور سرکاری فوج کے درمیان ”مارو اور بھاگ جاؤ” ایسی صورت حال ہے۔اس گروپ کے جنگجو بھی بشارالاسد مخالف باغی دھڑوں کے اتحاد ”جنوبی محاذ” کا حصہ ہیں۔ ابوغیث نے شام سے انٹرنیٹ کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گذشتہ دو روز کے دوران لڑائی ٹھنڈی پڑ گئی ہے لیکن سرکاری فوج القنیطرہ کے شمال مشرق میں واقع ایک گاؤں کا محاصرہ کررہی ہے اور اس نے دمشق کے جنوب میں واقع بعض دیہات اور قبضوں پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے۔ آبزرویٹری کے سربراہ رامی عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت کے حامی دس جنگجوؤں کو دشمن باغیوں کو معلومات فراہم کرنے کے الزام میں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ لڑائی میں النصرۃ محاذ کے متعدد جنگجو مارے گئے ہیں لیکن انھوں نے ان کی ہلاکتوں کی حتمی تعداد نہیں بتائی ہے۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…