ہفتہ‬‮ ، 30 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بلڈ پریشر قابو میں رکھنے کے گھریلو نسخے

datetime 5  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ہنگامہ خیز اور مصروف زندگی نے بلڈ پریشرکی زیادتی یعنی ہائبر ٹینشن کو معمول بنادیا ہے جسے خاموش قاتل مرض بھی کہا جاتا ہے۔ میز پر بیٹھ کر کام کرتے رہنا، غیرمتوازن خوراک اور ورزش کی کمی سے نوجوان نسل بھی بلڈ پریشر کے امراض کی شکار ہے اس کے لیے ڈاکٹر اور غذائی ماہرین 10 حیرت انگیز تجاویز پیش کرتے ہیں جن پر عمل کرکے بلڈ پریشر بلند ہونے کے خطرے کو کم کیا جاسکتا ہے۔
کیفین سے دور رہیں: کیفین کے مشروبات کو کم کرکے بلڈ پریشر کے خطرات کو بہت حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ کافی، سافٹ ڈرنکس، چائے اور انرجی ڈرنکس سب مشروبات میں ہی کیفین موجود ہوتی ہے اس لیے اگر 3 کپ یعنی 500 ملی گرام کیفین استعمال کی جائے تو اس سے بلڈ پریشر بڑھ سکتا ہے جب کہ صبح پی جانے والی کیفین کے اثرات رات تک برقرار رہتے ہیں۔
چقندر کا رس: حالیہ دنوں میں چقندر کے بارے میں حیرت انگیز انکشافات ہوئے ہیں کیونکہ اس کا رس دل کو مضبوط کرتا ہے اور بلند فشارِ خون کو کم کرتا ہے۔ اگر آپ روزانہ 250 ملی لیٹر چقندر کا جوس پئیں تو اس سے بلڈ پریشر میں اضافے کی شرح 7 فیصد تک کم کی جاسکتی ہے۔ چقندر میں نائٹریٹ کی وسیع مقدار موجود ہوتی ہے جو خون کی روانی کو باقاعدہ بناتی ہے۔
جاگنگ کے لیے وقت نکالیں: ہرہفتے اگر ایک گھنٹے تک جاگنگ کی جائے تو اس سے عمر بڑھتی ہے اور بلڈ پریشرکے خطرات کو ٹالا جاسکتا ہے۔ ورزش اور جاگنگ سے آکسیجن نفوز بڑھ جاتا ہے جب کہ خون کا پریشر کم ہوجاتا ہے جس سے خون کا پمپ کرنا آسان اوردل مضبوط ہوجاتا ہے۔
دہی کا استمعال: روزانہ ایک پیالہ دہی کھانے سے بلڈ پریشر کا خطرہ 3 گنا کم ہوجاتا ہے اس لیے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ دہی سے قدرتی طور پر بننے والا کیلیشیم خون کی نالیوں کو نرم بنا کر تھوڑا سا پھیلا دیتا ہے جس سے خون کا پریشر کم رہتا ہے۔
کیلے کا استعمال: پوٹاشیم سے بھرپور کیلے کا استعمال اور نمک کی کمی کرکے ہر سال ہزاروں زندگیوں کو بچایا جا سکتا ہے۔ پوٹاشیم جسم میں خون کو متوازن رکھ کر بلڈ بریشر کو کنٹرول کرتا ہے۔
نمک کھانے سے نفرت کریں: خون میں نمک کی مقدار بڑھنے سے شریانوں میں خون کا پریشر اور حجم بڑھ جاتا ہے جب کہ بھنی اور باربی کیو غذائیں 80 فیصد نمک اپنے اندر رکھتی ہیں جس سے بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے۔
وزن کو کم کریں: تحقیق میں کہا گیا ہے کہ صرف چند کلوگرام وزن کم کرنے سے بلڈ پریشر کم ہوجاتا ہے کیوں کہ بڑھا ہوا وزن دل کے کام کو سخت بنا دیتا ہے جس سے اسٹرین اور بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے۔
سگریٹ نوشی چھوڑ دیں: سگریٹ میں موجود نیکوٹین جسم کے اندراینڈرن لاین کو بڑھاتا ہے جس سے دل کی دھڑکن تیز ہوجاتی ہے جو بلڈ پریشر بڑھنے کا باعث بن جاتی ہے۔
کام کم کریں: دفاتر میں ہفتہ وار 40 گھنٹے کام کرنے سے ہائیپر ٹینشن کا خطرہ 14 فیصد بڑھ جاتا ہے بالخصوص اوور ٹائم کرنے والے افراد میں یہ خطرہ زیادہ ہوتا ہے اور جو لوگ 51 گھنٹے کام کرتے ہیں ان میں بلڈ پریشر زیادہ ہونے کا خطرہ 29 فیصد بڑھ جاتا ہے۔
خراٹے کم کریں: جو لوگ سونے کے دوران زیادہ خراٹے لیتے ہیں ان کی نیند زیادہ متاثر ہوتی ہے جس سے ان کا بلڈ پریشر واضح طور پر بڑھ جاتا ہے اس لیے کوشش کی جائے کہ اس کا علاج کیا جائے تاکہ بلڈ پریشر کنٹرول میں رکھا جا سکے۔



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…