اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پھول گوبھی غذائیت سے بھر پور ریشہ دار سبزی ہے۔ جس میں کاربوہائیڈریٹس ، شوگر، سوڈیم، وٹامنز، نمکیات۔ فیٹی ایسڈ اور امائنو ایسڈ وغیرہ شامل ہیں۔ماہرین کے مطابق پھول گوبھی وٹامن سی ، مینگا نیز، بیٹا کیروٹین اور فیرولک ایسڈ کا اچھا ذریعہ ہونے کی وجہ سے دل اور کینسر جیسی بیماریوں کے خطرہ کو کم کرتی ہے۔اس میں وٹامن کے اور اومیگا 3، فیٹی ایسڈز کی وافر مقدار کی موجودگی ، معدے کے کینسر ، جوڑوں کی سوزش ، موٹاپا اور ذیا بیطس کی بیماریوں کے خطرہ کی کم کرنے میں مدددیتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پھول گوبھی سرد مرطوب آ ب وہوا میں اچھی پیداوار دیتی ہے۔پھول گوبھی کے لیے مناسب درجہ حرارت 17تا18ڈگری سینٹی گریڈ ہے لیکن پکنے کے وقت اگر درجہ حرارت 20ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہوجائے تو اس کی نشوونما پر برااثر پڑتا ہے۔