ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

اب عوام کی باری ختم، ٹریفک وارڈنز کی باری شروع، حکومت نے اعلان کر دیا

datetime 4  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(نیوزڈیسک )ٹریفک قوانین پر عملدر آمد ےقینی بنانے ، ہر قسم کی ٹرانسپورٹ کی روانی برقرار رکھنے اور ٹریفک رولز کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف فوری کاروائی سمیت ٹریفک وارڈنز کے فرائض کی احسن انداز میں سر انجام دہی کی غرض سے دوران ڈیوٹی ٹریفک وارڈنز کے سگریٹ پینے اور موبائل فونز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر آفس فیصل آباد کے ترجمان نے بتایا کہ سی ٹی او نے بعض مقامات سے ملنے والی ان اطلاعات و شکایات کا سختی سے نوٹس لیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چند مقامات پر ٹریفک وارڈنز اکٹھے ہو کر اپنے فرائض کی سر انجام دہی کی بجائے سگریٹ پینے اور موبائل فونز پر گپ شپ لگانے میںمصروف نظر آتے ہیں جس سے ٹریفک کے نظام میں خلل پڑتا ہے۔ انہوںنے بتایا کہ ٹریفک وارڈنز کی جانب سے چالانات کا ہدف پورا کرنے کےلئے بعض اوقات بلا جواز چالانات کرنے کا بھی نوٹس لیا گیا ہے اور ان پر واضح کیا گیا ہے کہ اگر آئندہ اس سلسلہ میں کوئی شکائت موصول ہوئی تو متعلقہ ٹریفک وارڈنز کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…