جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

آرمی چیف 11خطرناک دہشت گردوں کے بارے اہم فیصلہ سنا دیا

datetime 4  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(نیوزڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مسلح افواج پر حملوں سمیت دہشت گردی کی سنگین کارروائیوں میں ملوث 11 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 11 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی جن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی عدالتوں نے تمام افراد کو دہشت گردی کی سنگین کارروائیوں پر سزائے موت سنائی اور انہوں نے دوران ٹرائل اپنے جرائم کا اعتراف بھی کیا ٗ دہشت گرد اسکولوں پر حملے، مواصلاتاتی انفرا اسٹرکچر کی تباہی اور اغوائے برائے تاوان اور مسلح افواج سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر حملوں میں بھی ملوث تھے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق سزائے موت پانے والے دہشت گردوں میں رحمت اللہ ولدعمردین، محمد نبی ولد دلاورشاہ، مولوی دلبر خان ولد کاشکر، محمدعمرولد دلیل خان ،حمید اللہ ولد محمد غازی، سردار علی ولد محمد اکرم خان ،شیر محمد خان ولد احمد خان ، رضوان اللہ ولد تاج میر خان، گل رحمان ولد زرین، محمد ابراہیم ولد مسین، محمد جواد ولد محمد موسی شامل ہیں۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…