اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں میں اتفاق پاکستان کی تاریخ کا انوکھا دن ہے۔ ٹی او آرز کے حوالے سے کمیٹی کے ڈرافٹ سے تمام پارٹیاں متفق ہیں‘ قانونی طو رپر بہت اچھے ٹی او آرز بنائے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز پانامہ لیکس کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ انٹرنیشنل سطح کے خدوخال کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹی او آرز تیار کئے گئے ہیں۔ ٹی او آرز کی تیاری کیلئے علیٰ پائے کے وکلاء اعتزاز احسن اور حامد خان و دیگر شامل ہین اس لئے جو ٹی او آرز تیار کئے گئے ہیں وہ قانونی طور پر ب ہت اچھے ٹی او آرز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہے ہیں کہ سنجیدہ طریقے سے تحقیقات ہونی چاہئیں۔ پاکستان تحریک انصاف وزیراعظم کے استعفے کے حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ ہے۔