کراچی(نیوزڈیسک)عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے کے بعدملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 50ہزارروپے کی سطح پرجاپہنچی۔پیر کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں7ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت 1299 ڈالر ہو گئی۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کوملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 350روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے بعدکراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان، فیصل آباد ،اسلام آباد،راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت49ہزار650روپے سے بڑھ کر50ہزارروپے پرجاپہنچی اسی طرح 300 روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 42ہزار857روپے ہوگئی جبکہ 5روپے کے اضافے سے ایک تولہ چاندی کی قیمت 690 روپے پرجاپہنچی ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں