لاہور(نیوز ڈیسک ) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے ٹی وی اینکر کا جعلی فیس بک اکاؤنٹ بنا کر بھتہ مانگنے والے ملزم گرفتار کرلیا ۔بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کر کے فیس بک پر بھتہ مانگنے والے مجرم کو گرفتار کرلیا۔مجرم فیس بک پر ٹی وی اینکر کا جعلی اکاؤنٹ بنا کر بھتہ مانگ رہا تھا ، ملزم غلام مصطفی نے لیڈی ڈاکٹر سے 10لاکھ روپے بھتہ مانگا۔ملزم کے قبضے سے ڈیجیٹل میڈیا اور دیگر آلات برآمد کر لیے گئے۔