اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) عالمی بینک نے پاکستان کے اقتصادی اصلاحات کے پروگرام میں معاونت کیلئے ایک ارب ڈالر کے امدادی پیکیج کی منظوری دیدی۔ یہ امدادی پیکیج 2 ڈویلپمنٹ پالیسی کریڈٹس پر مشتمل ہے جس کا مقصد حکومت پاکستان کی بجلی کے شعبہ میں بہتری اور تخفیف غربت و اجتماعی ترقی کیلئے نمو اور سرمایہ کاری میں بہتری سے متعلق کوششوں میں معاونت فراہم کرنا ہے۔ اس حوالے سے عالمی بینک گروپ برائے جنوبی ایشیا کے نائب صدر فلپ ایچ لی ہوئرو نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت پاکستان کے ملکی معیشت کے استحکام، نجی شعبہ میں اصلاحات اور محصولات وصولی کے ساتھ ساتھ نجی شعبہ کی حوصلہ افزائی کے حوالے سے اقدامات قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معیشت میں مسابقت کیلئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے جس کے نتیجے میں ملازمت کے مواقع پیدا ہوں گے اور لاکھوں لوگوں کو غربت سے باہر لانے میں مدد ملے گی۔ نجی شعبہ میں اصلاحات کیلئے 600 ملین ڈالر کا ڈی پی سی بشمول ایشیائی ترقیاتی بینک اور جاپان کی معاونت سے پاکستان کو ایک فعال اور صارف پر مبنی بجلی کا نظام تیار کرنے میں مدد ملے گی جس سے پاکستان کے عوام اور معیشت کی ضروریات پائیدار بنیادوں پر پوری ہو سکیں گی۔ اسی طرح مالیاتی طور پر پائیدار اور مجموعی نمو کا حامل 400 ملین ڈالر کے ڈی پی سی سے پاکستان کو نمو کی رفتار بڑھانے کا ہدف حاصل کرنے میں مدد ملے گی جس کے نتیجے میں ملک میں ملازمت اور اقتصادی مواقع بڑھیں گے۔ اس کریڈٹ کے بڑے ترقیاتی اہداف میں نجی اور مالیاتی شعبہ کی ترقی، کاروباری ماحول میں بہتری، تجارت اور مالیاتی شمولیت کا فروغ اور ریونیو میں اضافہ شامل ہیں جس کا مقصد غریب طبقات کے سماجی تحفظ کو وسعت دینا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
موسم گرما کی سرکاری تعطیلات،حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری!
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
حملے کا خدشہ، سعودی عرب میں ہائی الرٹ
-
اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے بہت بڑا تحفہ
-
12 ربیع الاول کی چھٹی سے متعلق اہم خبر آگئی
-
طالبعلم نے گھر میں دادا دادی کو ہلاک کیا پھر سکول جاکر 5ٹیچرز کو مارا، ہوشربا تفصیلات
-
موسم کا تیور بدل گیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
عبداللہ طاہر قتل کیس،مقتول کے ڈرائیور کو 22سالہ لڑکی کے ذریعے ہنی ٹریپ کیے جانے کا انکشاف



















































