جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

اورنج ٹرین ،حکومت نے واضح انکار کردیا

datetime 2  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( نیوزڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں وفاقی حکومت کی جانب سے چین کے ساتھ اورنج لائن میٹرو ٹرین کا معاہدہ پیش کرنے سے معذرت کرتے ہوئے بتایا کہ معاہدہ کھلی عدالت میں پیش نہیں کرسکتے ، فاضل عدالت نے معاہدے کی کاپی آج ( منگل ) پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواستوں پر سماعت ملتوی کر دی ۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس شاہد کریم پرمشتمل ڈویژن بینچ نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کی ۔ درخواست گزار و ں کے وکیل اظہر صدیق نے اپنے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ حکومتی منصوبے کے لئے ایل ڈی اے کو پیشہ دینا درست نہیں جبکہ اورنج لائن معاہدہ اسمبلی میں بھی پیش نہیں کیا گیا اور اسمبلی سے منظوری نہیں لی گئی ۔ہسپتالوں اور تعلیم کے فنڈز اورنج لائن ٹرین پر لگائے جارہے ہیں جبکہ وزیراعلی کو دوسرے محکموں کے فنڈز استعمال کرنے کا اختیار نہیں ۔ حکومت نے تسلیم کیا کہ اورنج لائن ٹرین میں78 ارب روپے بچائے ہیں۔ دوسری طرف دوستاوزات کے مطابق پروجیکٹ 40ارب روپے زیادہ لگ رہے ہیں ۔ اورنج لائن ٹرین منصوبے کے دوران 26 سے زائد اموات ہوچکی ہیں،منصوبے سے شہر میں آلودگی کا تناسب خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے، ترقی کے نام پر پورا شہر اکھاڑ دینا کہاں کا انصاف ہے۔ دوران سماعت وفاقی حکومت کے سرکاری وکیل نے چین کے ساتھ اورنج لائن ٹرین کا معاہدہ پیش کرنے سے معذرت کرتے ہوئے بتایا کہ معاہدہ کھلی عدالت میں پیش نہیں کرسکتے ۔معاہدہ پر عمل درآمد کے لئے ایل ڈی اے کو2ارب روپے دئیے گئے۔ جس پر عدالت نے سرکاری وکیل کو ہدایت کی وہ معاہدہ کی کاپی آج ( منگل ) عدالت میں پیش کریں۔ فاضل عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو اپنے دلائل جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید کارروائی آج (منگل )تک ملتوی کر دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…