اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) اپوزیشن وزیر اعظم نواز شریف سے استعفے کے مطالبے پر تقسیم ہوگئی ، تحریک انصاف ، پیپلز پارٹی ، جماعت اسلامی اور مسلم لیگ ق استعفے کے حق میں جبکہ اے این پی اور ایم کیو ایم ، قومی وطن پارٹی اور بی این پی عوامی نے استعفے کا مطالبہ نہیں کیا ۔ اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس آج اسلام آباد میں جا ری ہے ۔ مشترکہ حکمت عملی اپنانے کے لئے اپوزیشن جماعتوں کے درمیان ملاقاتیں جاری ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں وزیر اعظم کے استعفے کے مطالبے پر تاحال متفق نہیں ہوسکی ہیں ، عمران خان اور بلاول بھٹو تو وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ پہلے ہی کرچکے ہیں ۔ جماعت اسلامی ، مسلم لیگ ق اورعوامی مسلم لیگ نے بھی وزیر اعظم سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے جبکہ اے این پی ، ایم کیو ایم ، قومی وطن پارٹی اور بی این پی عوامی نے وزیر اعظم سے استعفے کا واضح مطالبہ نہیں کیا ہے ۔ اپوزیشن اجلاس میں وزیر اعظم کے استعفے کے مطالبے پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔
اپو زیشن مشترکہ اجلا س ، نواز شریف کا استعفیٰ ، سیا سی پا رٹیا ں تقسیم ہو گئیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا















































